پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں گارڈ اور خاتون کے مابین جھگڑا، 3 گارڈز زخمی

جمعرات 17 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور کے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں گزشتہ روز جھگڑے کے دوران گارڈ کی جانب سے خاتون کو مبینہ طور پر تھپڑ مارنے کے بعد خاتون کےساتھ آئے 10 سے 15 افراد نے سیکیورٹی گارڈ کو تشدد کا نشانہ بنایا اور بیچ بچاؤ کرانے پر ڈاکٹرز اور نرسز پر بھی حملہ کیا۔ اسپتال انتظامیہ نے کارروائی کے لیے پولیس کو درخواست جمع کروادی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جھگڑے کے دوران گارڈ نے خاتون کو مبینہ طور پر تھپڑ مار دیا جس پر خاتون کے اہل خانہ اور گارڈز کے مابین ہاتھا پائی ہوئی۔ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جھگڑے کے واقعے میں تین گارڈز زخمی ہو گئے۔

پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی انتظامیہ نے پولیس کو کارروائی کے لیے درخواست میں بتایا ہے کہ رات گئے ایمرجنسی روم میں ایک مریض کے ساتھ آئی خواتین نے تلخ کلامی شروع کر دی۔خواتین نے زبردستی ایمرجنسی میں داخل ہونے کی بھی کوشش کی۔ تکرار کے دوران مبینہ طور پر گارڈ نے ایک خاتون کو تھپڑ مار دیا۔ جس کے بعد خاتون کےساتھ آئے 10 سے 15 افراد نے سیکیورٹی گارڈ کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق جھگڑے کے بعد رات 12 بجے ایمرجنسی سروس بند کر دی گئی جو دو گھنٹے بند رہی اور اس دوران ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ غائب رہے۔پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی انتظامیہ کے مطابق متعدد کالز کے بعد بھی ڈی ایم ایس ڈیوٹی پر نہ پہنچے۔سینیئر ڈاکٹر احمد نعمان نے معاملہ ختم رفع دفع کیا۔

تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ تشدد کرنے والے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ نے صحافی کے سخت سوال پر ممدانی کو کیسے مشکل سے نکالا؟

آزاد سکھ ریاست بناکر رام مندر کی جگہ بابری مسجد تعمیر کریں گے، گرپتونت سنگھ پنوں

سندھ واحد صوبہ ہے جہاں بچوں کو ’چائلڈ ابیوز‘ سے بچانے کی تربیت دی جاتی ہے، مراد علی شاہ

پاکستان اور جرمنی کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

’خرابی رافیل طیاروں میں نہیں بلکہ انہیں اڑانے والے بھارتی پائلٹس میں تھی‘، فرانسیسی کمانڈر

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت