ڈالر کی اڑان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو بھی پر لگا دیے ہیں، میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 32 روپے فی لیٹر اضافے کا فیصلہ کر لیا ہے جو کل جمعرات 16 فروری سے متوقع ہے
ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی میں بھی 10روپے فی لیٹراضافہ کیا جارہا ہے۔ اس طرح یہ مجموعی اضافہ 50 روپے فی لیٹر ہوجائے گا۔ اس غیر معمولی اضافے کی بنیادی وجہ ڈالر کی شرح مبادلہ میں بڑھتی ہوئی قدر بتائی جارہی ہے، جس کے بعد ڈالر تقریباً 272 روپے کا ہوگیا ہے۔
امکان ہے پیٹرول کی قیمت 12.8 فیصد اضافہ کے ساتھ پیٹرول 281.87 روپے اور ڈیزل کی 12.8 فیصد اضافے کے ساتھ 262.8 روپے سے بڑھ کر 295.64 روپے فی لیٹر ہوجائے گا۔
مٹی کا تیل 217.88 روپے فی لیٹر ہوگا، لائٹ ڈیزل کی قیمت 196.90روپے فی لیٹر ہوگی۔ ڈیزل پر لیوی جو 40 روپے فی لیٹر ہے وہ 10 روپے اضافے کے ساتھ 50 روپے فی لیٹر ہوجانے کا امکان ہے۔