شفاف انتخابات کا انعقاد ہی نگراں حکومت کا اصل مینڈیٹ ہے، میر علی ڈومکی

اتوار 20 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا ہے کہ شفاف انتخابات کا انعقاد ہی نگراں حکومت کا اصل مینڈیٹ ہے۔ امن و امان کی بحالی اور سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مؤثر حکمت عملی اپنانا ہو گی۔

اتوار کو بلوچستان کے ضلع سبی میں نگران وزیراعلیٰ میر علی مردان خان ڈومکی کو سبی میں امن وامان کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ڈی جی آئی پی علی شیر جھکرانی نے  نگران وزیر اعلیٰ کو بریفنگ دی۔

ڈی جی آئی پی علی شیر جھکرانی نے  نگران وزیر اعلیٰ کو بریفنگ دی۔

بریفنگ کےدوران نگراں وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ امن امان کی بحالی اور سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مؤثر حکومت عملی اپنانا ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ پولیس کو روایتی حکمت عملی سے ہٹ کر جدت کے ساتھ سمارٹ حکمت عملی کی جانب بڑھنا ہو گا۔ پولیس کے کام میں جدید ٹیکنالوجی کا اپنانا اور اس کا درست استعمال کرنا ضروری ہے ۔

وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ تمام بڑے شہروں میں سیف سٹی کے نظریے کو اپناتے ہوئے عوام میں احساس تحفظ کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔ پرامن ماحول میں شفاف انتخابات کا انعقاد نگران حکومت کا مینڈیٹ اور اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے پولیس کو ہدیات کی کہ وہ اپنی کارکردگی میں مزید بہتری لائے اور عوام کا اعتماد بھی حاصل کرے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور جرمنی کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

’خرابی رافیل طیاروں میں نہیں بلکہ انہیں اڑانے والے بھارتی پائلٹس میں تھی‘، فرانسیسی کمانڈر

’ایلی للّی‘ وزن گھٹانے والی ادویات کی کامیابی سے پہلی ٹریلین ڈالر کمپنی

ضمنی انتخابات: ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر رانا ثنا اللہ کو 50 ہزار روپے جرمانہ

کوپ 30: موسمیاتی مذاکرات میں رکاوٹ، اہم فیصلے مؤخر

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت