پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے درمیان نویں جائزے کے تحت آن لائن مذاکرات جاری ہیں۔
آئی ایم ایف کی پاکستان میں نمائندہ ایسٹر پیرز نے مذاکرتی عمل کی تصدیق کی۔
ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات میں ٹارگٹڈ سبسڈی اور انسانی بنیادوں پر بحالی کی پالیسیوں کو ترجیح دینے پر بات ہو رہی ہے۔
ایسٹر پیرز نے مزید کہا کہ پاکستانی حکام سے اصلاحات کا عمل تیز کرنے پر گفتگو جاری ہے، میکرو اور مالی پائیداری کے لئے بات چیت جاری ہے۔
نمائندہ آئی ایم ایف نے یہ بھی کہا کہ کثیرالجہتی اور باہمی شراکت داروں سے مالی مدد پر بھی بات ہو رہی ہے۔