’تھرڈ امپائر نے فیصلہ واپس لے لیا‘، ہیتھ اسٹریک نے اپنی موت سے متعلق خبر کی تردید کردی

بدھ 23 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آج صبح زمبابوے کے سابق کھلاڑی ہینری اولنگو نے ایکس کے ذریعے یہ خبر پہنچائی تھی کہ ان کے ساتھی اور زمبابوے کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ہیتھ اسٹریک کا انتقال ہوگیا ہے مگر کچھ دیر قبل ہینری اولنگو نے ہی یہ خبر پہنچائی ہے کہ ان کی ہیتھ اسٹریک سے بات ہوئی ہے اور وہ زندہ ہیں۔

ہینری اولنگو نے اپنی ٹوئیٹ میں کہا کہ ’ہیتھ اسٹریک سے متعلق موت کی خبروں میں حقائق کی کمی ہے۔ میری ابھی ان سے بات ہوئی ہے۔ تھرڈ امپائر نے اپنا فیصلہ واپس لے لیا ہے اور وہ زندہ ہیں‘۔

https://twitter.com/henryolonga/status/1694212344732357101

واضح رہے کہ ہیتھ اسٹریک کی خبر آنے کے بعد سابق کھلاڑیوں نے بھی تعزیتی پیغامات کا سلسلہ شروع کردیا تھا اور ان کی وفات کو کھیل کی دنیا سے متعلق بڑی خبر قرار دیا جارہا تھا۔

اس سے قبل سابق فاسٹ بولر ہنری اولونگو نے ایکس پر لکھا تھا کہ ’افسوسناک خبر ہے کہ زمبابوے کا سب سے لیجنڈ اور بڑا آل راؤنڈر ہیتھ اسٹریک چلا گیا ہے۔ خوشی ہے کہ ہم نے ہیتھ اسٹریک کے ساتھ کرکٹ کھیلی‘۔

خاندان نے میرے بہت سے دوسرے لوگوں کے لیے کیا کچھ کیا ‘۔

’ہمارے دل ٹوٹے ہوئے ہیں، آپ نے اپنے پیچھے ایک خوبصورت کنبہ اور ایک میراث چھوڑی ہے تاکہ ہم زندہ رہیں۔ ہم آپ سے بہت پیار کرتے ہیں اور آپ کو یاد کرتے رہیں گے۔‘

ہیتھ اسٹریک کا کیریئر

لیجنڈری کرکٹر ہیتھ اسٹریک زمبابوے کے پہلے بولر تھے جنہوں نے ٹیسٹ اور ایک روزہ کرکٹ میں 100 وکٹیں حاصل کیں۔

ہیتھ اسٹریک نے 65 ٹیسٹ اور 189 ون ڈے میچز کھیلے، انہوں نے 2000 سے 2004 تک زمبابوے ٹیم کی قیادت بھی کی۔

انہوں نے اپنے انٹرنیشنل کیریئر میں 4933 رنز بنائے اور 455 وکٹیں حاصل کیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کابینہ اجلاس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سو گئے، ویڈیو وائرل

2025: بھارتی روپیہ ایشیا کی سب سے کمزور کرنسی قرار، مودی حکومت کی معاشی پالیسیوں پر تنقید

تیسری دنیا کے شہریوں کی امریکی امیگریشن پر پابندی: پاکستانی کس حد تک متاثر ہوں گے؟

پنجاب میں 25 سال بعد پتنگ بازی کی مشروط اجازت، بسنت منانے سے متعلق آرڈیننس جاری

افغان طالبان رجیم کے تحت انسانی حقوق کی پامالیاں اور بڑھتی غربت، افغان عوام مشکلات کا شکار

ویڈیو

کتاب ہر ہاتھ میں، بلوچستان حکومت کا ’کتاب گاڑیوں‘ کا منفرد منصوبہ

کوئٹہ کی سلیمانی چائے، سرد شہر کی گرم پہچان اور روایتی ذائقہ

چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹیفکیشن کے معاملے پر شہباز شریف نواز شریف سے کیوں نہ ملے؟

کالم / تجزیہ

دنیا بھر میں افغان طالبان کے خلاف ماحول بنتا جا رہا ہے

کرکٹ کا سچا خادم اور ماجد خان

بابر اعظم کو ‘کنگ’ کیوں کہا جاتا ہے؟