سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک اپنے نت نئے اقدامات سے مسلسل تنازعات کا شکار رہتے ہیں۔اب اپنے نئے اقدام سے ایک بار پھر موضوعِ بحث بنے ہوئے ہیں۔
ٹوئٹر کمپنی کے مالک نے اپنی ٹوئیٹ میں ایک کتے کی تصویر شیئر کی جو کالے رنگ کی شرٹ پہنے کرسی پر براجمان ہے۔کتے کی شرٹ کے کالر پر ایک طرف ٹوئٹر اور دوسری جانب سی ای او لکھا ہوا ہے ۔
ایلون مسک نے تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا ہے کہ اس کے پاس زیادہ بڑے نمبرز ہیں۔ اسی کے تسلسل میں انہوں نےمزید لکھا کہ ٹوئٹر کے نئے سی ای او حیرت انگیز ہیں۔
The new CEO of Twitter is amazing pic.twitter.com/yBqWFUDIQH
— Elon Musk (@elonmusk) February 15, 2023
اپنی ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا یہ دوسرے لوگوں سے بہت بہتر ہیں۔غالباً یہ طنز سے بھرپور ٹوئیٹ انہوں نے ٹوئٹر کے سابق سی ای او پراگ اگروال پر کیا ہے۔
واضح رہے کہ دنیا کی امیر ترین شخصیات میں شمار ہونے والے ایلون مسک نے ٹوئٹر کی سربراہی سنبھالتے ہی بھارتی نژاد سی ای او پراگ اگروال سمیت 4 اعلیٰ عہدیداروں کو کمپنی سے فارغ کر دیا تھا۔