چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی خصوصی بینچ نے اٹارنی جنرل پاکستان کو حکم دیا ہے کہ وہ جیل میں عمران خان کی حالت زار کے بارے میں رپورٹ 28 اگست تک جمع کرادے تاکہ بینچ کے ارکان چیمبر میں اس کا جائزہ لے سکیں۔
عدالت نے جمعرات کو اپنے حکمنامے میں کہا کہ درخواست گزار کے وکیل سردار محمد لطیف خان کھوسہ نے پیشی کے دوران مطلع کیا کہ ہائیکورٹ کے حضور کارروائی جاری ہے لہٰذا ان درخواستوں پر 23 اگست کے عدالتی حکم کے تحت زیرغور معاملات سے متعلق مزید کارروائی کرنے سے پہلے ہائی کورٹ کے حکم کا انتظار کرنا مناسب ہوگا۔
چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے حکم دیا کہ اس دوران پاکستان کے لیے اٹارنی جنرل درخواست گزار (عمران خان) کی حالت زار کے بارے میں 28 اگست تک رپورٹ جمع کرائیں گے۔
اس حوالے سے سینیئر صحافی حسنات ملک نے ایک ٹوئٹ بھی کیا ہے جس میں انہوں نے چیف جسٹس عمر عطال بندیال کے حک مذکورہ حکم کا ذکر کرتے ہوئے حکمنامے کی کاپی بھی منسلک کی ہے۔
Complete justice without taking formal suo motu notice.
A three judge special bench of Supreme Court, led by CJP Bandial has asked AGP to file a report on the living conditions of Imran Khan in jail by August 28 for perusal by members of the bench in chambers. pic.twitter.com/dppiiOjahG— Hasnaat Malik (@HasnaatMalik) August 24, 2023