ہندوستانی ماڈل، اداکارہ اور سابق مس یونیورس اروشی روٹیلا نے انسٹاگرام پر پاکستانی فاسٹ بولر نسیم شاہ کو “20ویں سالگرہ پر مبارکباد” دی۔ جس نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی۔
نسیم شاہ نے پانچ روز قبل شاداب خان کے لیے انسٹاگرام پوسٹ کی جس میں نوبیاہتا جوڑے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
کمنٹس سیکشن میں اروشی نے لکھا۔ سالگرہ مبارک @ نسیم شاہ کو اعزازی ڈی ایس پی رینک سے نوازے جانے پر مبارک باد ۔”

سب کو حیرت میں ڈال کر نوجوان کرکٹر نے ماڈل کو عاجزانہ “شکریہ” کے ساتھ جواب دیا جس کے بعد ہاتھ کو جوڑ کر شکریہ ادا کرنے والا ایموجی لکھا۔
بھارتی اداکارہ کی جانب سے نسیم شاہ کو سالگرہ کی مابرک باد دینے کے بعد ٹوئٹر پر اروشی روٹیلا اور نسیم شاہ کے ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ کر رہے ہیں۔
ٹوئٹر پر صارفین دلچسپ تبصرے اور میمز بناتے ہوئے بھی نظر آئے
Now who did this 🤣 #UrvashiRautela #PSL8 #naseemshah pic.twitter.com/azYmR69asG
— Suleman Raza MBE (@iamsulemanraza) February 15, 2023
Urvashi in her dreams!! 😅😭 #naseemshah #UrvashiRautela pic.twitter.com/vP0jXQueGQ
— PCT FAN (@ebaa_724) February 16, 2023
یاد رہے ستمبر میں بھارتی اداکارہ اور نسیم شاہ کے درمیان تعلقات کی خبریں منظر عام پر آئی تھیں۔ مداحوں کا ماننا تھا اروشی ایشیا کپ کا میچ دیکھنے نسیم شاہ کی وجہ سے ہی گئی تھیں۔
بعدازاں نسیم شاہ نے صحافیوں کے سوال پر جواب دیا کہ وہ تو بھارتی اداکارہ اُروشی روٹیلا کو نہیں جانتے۔















