پشاور میں بجلی کے ہوشربا بلوں اور مہنگائی کے ستائے شہری کا اقدام خود سوزی

جمعرات 24 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پشاور میں بڑھتی ہوئی مہنگائی سے تنگ شہری نے بجلی کا بل زیادہ آنے پر خود پر تیل چھڑک کر بازار میں مبینہ طور پر خودکشی کی کوشش کی جس سے مقامی افراد اور ریسکیو نے بچا لیا۔ آگ سے شہری جھلس کر زخمی ہو گیا۔ جو اب اسپتال میں زیر علاج ہے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق واقعہ بدھ کے روز پشاور کے علاقے گلبہار عشرت سنیما چوک میں پیش آیا۔ جس کی اطلاع مقامی افراد نے ریسکیو کو دی۔

ریسکیو ترجمان نے بتایا شہری مہنگائی سے تنگ تھا۔ جو پی سی او چلاتا ہے اور کاروبار نہ ہونے سے پریشان تھا۔ جس کے باعث مبینہ طور پر خود پر پیٹرول چھڑک کر خود کو آگ دیا۔

انہوں نے بتایا کہ ریسکیو کی ٹیم بروقت موقع پر پہنچ گئی اور شہری کو زخمی حالت میں لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کر دیا۔ جہاں اب ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

مزید پڑھیں

 واقعے سے باخبر  ایک شخص نے بتایا کہ خود سوزی کی کوشش کرنے والا دکاندار کافی عرصے سے پریشان تھا۔ کاروبار خراب سے ہونے قرضے واپس نہ کرنے سے کافی دباؤ میں رہتا تھا، ساتھ ہی بجلی کے بل سے مزید ان کی پریشانی بڑھ گئیں تھی۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ مہینے 20 ہزار  سے زائد بجلی کا بل تھا۔ جو انہوں نے موٹر سائیکل فروخت کرکے ادا کیا۔ جب کہ روان ماہ کا بل گزشتہ ماہ سے بھی زیادہ ا گیا۔ جس سے ادا کرنے سے قاصر تھے۔

انوں نے مزید بتایا کہ حالات سے تنگ ا کر اس نے بازار میں ہی انتہائی قدم اٹھایا تھا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ وہ خود بھی دوکاندار ہیں جو مہنگائی سے سخت پریشان ہیں، ساتھ بجلی اور دیگر یوٹیلٹی بلز نے بھی جینا محال کیا ہے۔ اس مہنگائی میں بندہ کیا کرے کھانے پینے کا خرچہ پورا کرے یا بل ادا کرے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ خودسوزی کرنے والے کی حالت خطرے سے باہر ہے اور اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp