سوشل میڈیا صارفین نے پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کے نئے فیشن برانڈ ’ایم‘ کو مہنگا ہونے پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
مداحوں نے ٹویٹس کے ذریعے اداکارہ کو بتایا کہ وہ فنکارہ سے محبت رکھتے ہیں لیکن ان کے مہنگے کپڑے نہیں خریدیں گے۔
کچھ روز قبل پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کی جانب سے ’ایم بائے ماہرہ‘ (M By Mahira) کے نام سے کپروں کا برانڈ لانچ کرنے کے بعد سفید کرتا شلوار کی قیمت پر ٹوئٹر صارفین ناخوش دکھائی دیے۔
’ایم بائے ماہرہ‘ کی ویب سائٹ پر کڑھائی کا کرتا شلوار کی قیمت 12 ہزار 800 روپے اور آئرش لینن مردانہ طرز کے کُرتے کی قیمت 13 ہزار 600 روپے ہے۔
بہت سے لوگوں نے سوشل میڈیا پر ’مہنگے‘ ملبوسات پر ناراضی کا اظہار کیا اور طنزیہ ٹوئٹس کیے۔
سیرت شہزاد نے لکھا کہ ’ایم بائے ماہرہ (M by Mahira) میں ایم (M) کا مطلب مہنگا ہے‘
The “M” in M by Mahira stands for Mahenga 🤯🙄#mahirakhan
— Seerat Shehzad (@SeeratShehzad) February 12, 2023
ایک خاتون نے لکھا ’ماہرہ ایک سادہ سفید کرتا 13 ہزار کا بیچ رہی ہے؟ اور یہ فروخت بھی ہوچکا ہے؟ کیوں؟ کیسے؟ اور کس نے؟
جبکہ ایک اور صارف نے لکھا کہ اس طرح کا کرتا درزی سے 500 میں سلوا سکتے ہیں ۔
Amma saw M by Mahira Khan’s dresses and prices and phir said “iss tarah ki Shalwar kameez 500 mein silwa doon apne darzi se”:”)
— potato (@Fatpootatto) February 13, 2023

















