’آئمہ بیگ کو دیکھ کر دل میں نیپالی سنگر کے لیے احترام بڑھ گیا‘

بدھ 30 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں بدھ کو ایشیا کپ 2023 کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی تو اس کے متعلق سوشل ٹائم لائنز پر ہونے والی بحث کی حدت کسی بھی طرح ملتان کے موسم سے کم نہ تھی۔

افتتاحی تقریب کے مختلف مناظر شیئر کرنے والوں نے نیپالی گلوکارہ کو جس بات پر سراہا اسی کو بنیاد بنا کر پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

آئمہ بیگ کو ننگے پیٹ اور مغربی لباس زیب تن کر کے پرفارم کرنے پر تنقید کا نشانہ بنانے والوں کا موقف تھا کہ ایک علاقائی ایونٹ پاکستان میں ہوا، ایسے میں ہمیں اپنی شناخت اور اس کی علامتوں کو اپنانا چاہیے تھا کہ نہ کہ دوسروں کی جگالی کر کے اپنا تماشہ بنانا چاہیے تھا۔

عزیر حمزہ نے نیپالی گلوکارہ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ آئمہ بیگ کو سننے کے بعد نیپالی گلوکارہ کے لیے میرے دل میں موجود احترام میں اضافہ ہوا ہے۔ وہ اپنے قومی لباس میں تھی اور آئمہ۔۔۔۔

آئمہ بیگ پر تنقید نے میمز کا سہارا لیا تو دیکھنے والوں کا ردعمل بھی دوسروں تک پہنچایا۔

آئمہ بیگ کے گانے کے انتخاب، ان کے انداز اور لباس پر تنقید کرنے والوں کے درمیان چند افراد ایسے بھی تھے جنہیں ان کی پرفارمنس خوب بھائی۔

شہریار اعجاز نے لکھا کہ ’آئمہ بیگ تقریب میں چھا گئیں۔‘

https://twitter.com/SharyOfficial/status/1696816650602123293

عثمان نے بستر علالت پر لیٹے ایک مریض کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’آئمہ بیگ کی پرفارمنس دیکھنے کے بعد پاکستانی‘ کا حال کچھ ایسا ہے۔

بدھ کو ایشیا کپ کا افتتاحی میچ میزبان پاکستان اور نیپال کے درمیان کھیلا گیا۔ نیپال کی ٹیم نے پہلی مرتبہ ایشیا کپ میں شرکت کی ہے جب کہ پاکستانی ٹیم اس وقت ون ڈے کرکٹ کی نمبر ون ٹیم کی پوزیشن پر فائز ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

قومی سلامتی کمیٹی کا بھارت کو سخت پیغام، کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا

سکھر میں ٹوپی کس نے اتاری؟ گورنر سندھ نہال ہاشمی کی وائرل ویڈیو پرنئی بحث چھڑ گئی

بھارتی وزیر دفاع جرمن آبدوز میں پھنس گئے، تنگ ہیچ سے گزرنے کی ویڈیو وائرل

کینسر کی مریضہ نے لاعلاج قرار دیے جانے کے 5 دن بعد شادی کر لی

استعمال شدہ موبائل فونز پر ڈیوٹیز میں 175 فیصد تک اضافہ، 62 ماڈلز مہنگے

ویڈیو

قومی سلامتی کمیٹی کا بھارت کو سخت پیغام، کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا

کرکٹ اسٹیڈیم میں اسمبلی اجلاس، پشاور کے شہری کیاکہتے ہیں؟

پاکستان کی کوششوں سے امن قائم ہو گا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

کالم / تجزیہ

عالمی دن پر کتاب سے مکالمہ

جنگ اور جنگ بندی کے مابین مرتب کیے 9 نتائج

لاہور پر ’مغل اعظم‘ کی یلغار