راولپنڈی: خاتون معلمہ سے ڈکیتی اور تشدد کرنے والا دوسرا ڈاکو بھی گرفتار

جمعہ 1 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

راولپنڈی کے علاقے تھانہ وارث خان کی حدود میں خاتون معلمہ سے ڈکیتی کرنے والا دوسرا ڈاکو بھی گرفتار ہو گیا ہے، دونوں ڈاکو بھائی ہیں۔

سی پی او سید خالد ہمدانی نے راولپنڈی پولیس کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام پر بتایا ہے کہ وارث خان کے علاقہ میں خاتون سے ڈکیتی اور تشدد کرنے والا دوسرا ڈاکو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے، ایک دن قبل پہلا ملزم گرفتار کیا جاچکا ہے۔

سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا ہے کہ سفاک ڈاکوؤں کی جلد گرفتاری ایک چیلنج تھا جسے الحمدللہ مختصر وقت میں مکمل کیا گیا ہے، شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنائیں گے۔

اس واردات میں ملوث دوسرا ڈاکو پہلے ہی گرفتار ہو چکا ہے جبکہ ڈکیتی کے دوران خاتون سے چھینی گئی اشیا بھی ڈاکوؤں سے برآمد کر لی گئی ہیں۔

سی پی او سید خالد ہمدانی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ متاثرہ خاتون کے گھر کا دورہ کر کے ڈاکوؤں سے برآمد ہونے والی اشیا خاتون ٹیچر کے حوالے کیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکا کی ملاقات

ایبٹ آباد میں مسافر وین کو حادثہ، باپ بیٹا اور 2 بہنوں سمیت 6 افراد جاں بحق

ٹرمپ نے صحافی کے سخت سوال پر ممدانی کو کیسے مشکل سے نکالا؟

آزاد سکھ ریاست بناکر رام مندر کی جگہ بابری مسجد تعمیر کریں گے، گرپتونت سنگھ پنوں

سندھ واحد صوبہ ہے جہاں بچوں کو ’چائلڈ ابیوز‘ سے بچانے کی تربیت دی جاتی ہے، مراد علی شاہ

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت