پنیر کا 1230 پاؤنڈ وزنی گولا، میکسیکو نے عالمی ریکارڈ توڑ دیا

جمعہ 1 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

میکسیکو کے ایک شہر نے 1230 پاؤنڈ وزنی پنیر کا ایک گولہ بناکر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں اپنا نام شامل کروالیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریاست چیاپس کے شہر پجیجیاپین کے میونسپل صدر کارلوس البرٹو البورس لیما نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ کوئسیلو پنیر سے بنایا گیا اس گولے نے باضابطہ طور پر 738.5 پاؤنڈ کا سابقہ ریکارڈ توڑ دیا جو سنہ 2022 میں ایک اور میکسیکن شہر آکتلان میں قائم کیا گیا تھا۔

لیما نے کہا کہ پہلے تو گولہ بنانے والی ٹیم کی کوشش تھی کہ 1,500 پاؤنڈ سے زیادہ پنیر تیار کیا جائے لیکن  پھر وہ لوگ 1,230 پاؤنڈ پر رک گئے تاکہ پنیر رول کرنے والی مشین کہیں خراب ہی نہ ہوجائے۔

پنیر کے مذکورہ گولے کا قطر 3 فٹ سے زیادہ تھا۔ پنیر ایک فٹ بال میچ کے لیے اسٹیڈیم میں جمع ہونے والے شائقین کو کھلایا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp