روس نے دنیا کا مہلک ترین بین البراعظمی میزائل سرحدوں پر نصب کر دیا

ہفتہ 2 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

روس نے اپنی سرحدوں پر دنیا کا مہلک ترین بین البراعظمی بیلسٹک میزائل (Sarmat) نصب کر دیا ہے۔

روسی خبر رساں ادارےآر آئی اے‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق ماسکو کے خلائی ادارے راسکوموس (Rascomos) کے سربراہ یوری بوریسوو نے جمعہ کو ہونے والی ایک بریفنگ کے دوران اس بات کی تصدیق کی ہے کہ  روس کے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل (Sarmat) کومبیٹ الرٹ پوزیشن پر نصب کیا جا چکا ہے۔

ادھر وائٹ ہاؤس کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ وہ فی الوقت روسی Sarmat میزائلوں کو نصب کیے جانے کی اطلاعات کی تصدیق نہیں کر سکتے۔

واضح رہے کہ روس نے گزشتہ برس اپریل میں اپنے نئے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل(Sarmat)  کا کامیاب تجربہ کیا تھا۔ اس میزائل کو دنیا کا خطرناک ترین میزائل قرار دیا گیا تھا۔ 200 ٹن وزنی Sarmat میزائل 10 سے زائد نیوکلیئر وارہیڈز لے جاسکتا ہے اور18 ہزار کلو میٹر رینج تک اپنے ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ ںیٹو افواج اس میزائل کو ’شیطان‘ کے نام پکارتی ہیں۔

اس میزائل کے کامیاب تجربے کے موقع پر روسی صدر ولادمیر پیوٹن نے کہا تھا کہ اس میزائل کا کوئی ثانی نہیں اور خبردار کیا تھا کہ یہ میزائل روس کے خلاف جارحانہ عزائم رکھنے والوں کو دوبار سوچنے پرمجبور کر دے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

پاکستان کی درآمدات میں مسلسل اضافہ کون سے خطرات کا اشارہ ہے؟

27ویں آئینی ترمیم: ایک سادہ کاغذ پر لکھ دیں کہ یہ قانون ہے، ترجمان خیبر پختونخوا حکومت

وی ایکسکلوسیو: آئین زندہ دستاویز، 27ویں کے بعد مزید ترامیم بھی لائی جا سکتی ہیں، مصطفیٰ کمال

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ویڈیو

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

کالم / تجزیہ

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟