انڈر 16 فٹبال چیمپئن شپ: پاکستان مالدیپ کو ہراکر سیمی فائنل میں پہنچ گیا

پیر 4 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان نے مالدیپ کو صفر کے مقابلے میں 3 گولز سے شکست دے کر ساؤتھ ایشیا فٹبال فیڈریشن انڈر 16 فٹبال چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔

بھوٹان کے دارالحکومت تھمپو میں کھیلے گئے میچ میں قومی انڈر 16 ٹیم نے شاندار کھیل پیش کیا اور 14 ویں منٹ میں سبحان کریم کے گول کے ذریعے برتری حاصل کر لی۔

عبدالصمد نے 39 ویں منٹ میں پاکستان کی جانب سے دوسرا گول کر دیا جب کہ تیسرا گول خود مالدیپ کے گول کیپر سے ’اون گول‘ کی بنیاد پر ہوا۔

پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں میزبان بھوٹان کو ایک کے مقابلے میں 2 گول سے ہرایا۔

پاکستان کی یہ ٹورنامنٹ میں مسلسل دوسری فتح ہے۔ پہلے میچ میں پاکستان نے میزبان ٹیم بھوٹان کے خلاف ایک کے مقابلے میں 2 گول سے کامیابی حاصل کی تھی۔

واضح رہے کہ 8 ستمبر کو سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ گروپ اے کی رنر اپ ٹیم سے ہو گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عالمی مقابلہ حسن سے واک آؤٹ کرنے والی فاطمہ بوش مس یونیورس 2025 کا تاج لے اڑیں

لاہور  سے مختلف سیاسی رہنماؤں نے استحکامِ پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی

وفاقی آئینی عدالت میں سائلین کے لیے انفارمیشن اور آئینی ڈیسک قائم

صوبہ سندھ کے ضلع مٹیاری میں آج عام تعطیل کا اعلان

اسکولوں میں بچوں کے موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد

ویڈیو

شیخ حسینہ واجد کی سزا پر بنگلہ دیشی عوام کیا کہتے ہیں؟

راولپنڈی میں گرین انیشی ایٹیو کے تحت الیکٹرو بس سروس کا باضابطہ آغاز

پختون قوم پرست جماعت عوامی نیشنل پارٹی کے مستقبل کو کتنا خطرہ ہے؟

کالم / تجزیہ

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت

افغان، بھارت تجارت: طالبان ماضی سے کیوں نہیں سیکھ پا رہے؟