شہری اپنے موبائل فون چوری ہونے سے کیسے بچائیں؟

منگل 5 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی میں بڑھتے اسٹریٹ کرائمز اور موبائل فون چوری کی وارداتوں سے بچنے کے لیے نگراں وزیر داخلہ سندھ بریگیڈئیر (ر) حارث نواز نے شہریوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہاکہ موبائل کسی ایسی جگہ رکھیں جہاں سے چوری ہی نہ ہو سکے۔

نگراں وزیر داخلہ سندھ بریگیڈیئر (ر) حارث نواز نے شہریوں کو اسٹریٹ کرمنلز اور چوری کی وارداتوں سے بچنے کے لیے حل بتاتے ہوئے کہاکہ شہری موبائل کو ایسی جگہ رکھیں جہاں سے چوری نہ ہو سکے اور کوشش کریں کہ موبائل فون کپڑوں کے اندر والی جیب میں رکھیں تاکہ محفوظ رہ سکے۔

نگراں وزیر داخلہ سندھ نے شہریوں کو اپنی حفاظت خود کرنے کا طریقہ بتاتے ہوئے کہا کہ شہری اس پر عمل درآمد کرکے اپنی حفاظت کریں تاکہ ہماری اور پولیس کی بھی مدد کرسکیں۔

انہوں نے کہاکہ شہری اپنا فون چوری ہونے سے خود بچائیں، باہر نکلتے وقت موبائل کو ایسی جگہ رکھیں جہاں سے چوری ہی نہ ہو سکے، نگراں حکومت پوری کوشش کررہی ہے کہ صوبے میں امن قائم کریں۔

نگراں وزیرداخلہ سندھ نے مزید کہاکہ کراچی سمیت صوبے بھر میں امن کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں، اسٹریٹ کرائم کے خاتمے کے لیے جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن کریں گے۔

 انہوں نے کہاکہ کراچی کے علاوہ سندھ کے کچے کے علاقوں میں بھی بڑے آپریشن کی تیاریاں کی جا رہی ہیں جلد ڈاکوؤں کا قلعہ قمع کیا جائے گا۔

اس معاملے پر شہریوں نے نگراں وزیر داخلہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا اور سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر ان کے بیان پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ پہلے موبائل فون بچ جاتے تھے لیکن اب وزیر داخلہ صاحب نے چوروں کو یہ بھی بتا دیا کہ موبائل فون اندر کی جیب میں پڑا ہے۔

ساتھ ہی وزیر داخلہ سندھ نے شہریوں کو تجسس میں ڈال دیا ہے کہ ایسی کون سی جگہ ہوسکتی ہے جہاں موبائل رکھا جائے اور وہاں سے چوری نہ ہوسکے۔

وزیر داخلہ سندھ کے اس بیان کے بعد شہری تشویش کا شکار ہیں اور سماجی رابطہ ویب سائٹ ایکس پر تبصرے کرتے ہوئے ایک دوسرے کو مختلف مشورے بھی دے رہے ہیں۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بنیادی حقوق کا تحفظ آئینی عدالت کی اولین ترجیح ہوگی، چیف جسٹس امین الدین

’طلحہ انجم نے بھارتی جھنڈا لہرا کر بہت اچھا کیا‘، فرحان سعید کی حمایت پر عوام کا شدید ردِعمل

یورپی یونین نے پاکستانی مؤقف کی حمایت کردی، افغان طالبان اور فتنۃ الخوارج کا مکروہ چہرہ بےنقاب

پاکستان کی مسخ شدہ تصویرکشی، بالی ووڈ کی فلم ’دھُرندھر‘ تنقید کی زد میں

فیصل آباد میں کیمیکل فیکٹری کا بوائلر پھٹنے سے دھماکا، 14 ہلاک، متعدد زخمی

ویڈیو

شیخ حسینہ واجد کی سزا پر بنگلہ دیشی عوام کیا کہتے ہیں؟

راولپنڈی میں گرین انیشی ایٹیو کے تحت الیکٹرو بس سروس کا باضابطہ آغاز

پختون قوم پرست جماعت عوامی نیشنل پارٹی کے مستقبل کو کتنا خطرہ ہے؟

کالم / تجزیہ

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت

افغان، بھارت تجارت: طالبان ماضی سے کیوں نہیں سیکھ پا رہے؟