انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ورلڈکپ ٹرافی پاکستان پہنچ گئی۔ ورلڈکپ ٹرافی نے جون میں بھارت سے اپنے سفر کا آغاز کی اور اب اس کو 3 روز کے دورے پر پاکستان لایا گیا ہے۔ اس ٹرافی کو پاکستان کے تاریخی مقامات پر لے جایا جائے گا جبکہ کرکٹ فینز کو بھی ورلڈکپ ٹرافی دیکھنے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔
لاہور ٹاؤن ہال کی تاریخی عمارت کے سامنے ٹرافی کی تصویر کشی کی گئی اور ویڈیوز بھی بنائی گئیں۔ فرید خان نے کہا کہ 20 نومبر کو یہ ٹرافی دوبادہ پاکستان میں ہو گی، انشاء اللہ
The World Cup Trophy in Lahore, Pakistan for the first time. It will be in Pakistan for the second time on November 20 In Shaa Allah 🇵🇰💚 #AsiaCup2023 #CWC23pic.twitter.com/6zYpi2LDpt
— Farid Khan (@_FaridKhan) September 5, 2023
اس موقع پر شائقین کا جوش و خروش بھی دیدنی تھا، سماجی رابطوں کی سائیٹ ایکس پر یہ ویڈیو وائرل ہو گئی تو پاکستانی شائقین نے کہا کہ ابھی تو یہ ٹرافی رونمائی کے لیے پاکستان آئی ہے لیکن ورلڈ کپ کے بعد یہ ٹرافی ہمیشہ کے لیے پاکستان آ جائے گی۔
اسرار احمد لکھتے ہیں کہ ورلڈ کپ 2023 کی ٹرافی لاہور میں ہے، یہ وہ جگہ ہے جہاں 19 نومبر کے بعد یہ ٹرافی ہمیشہ کے لیے رہے گی۔
The ICC Cricket World Cup 2023 Trophy is in Lahore – the place where it will rest after November 19. Insha ALLAH!#CWC2023 pic.twitter.com/FVpaX2srkk
— Israr Ahmed Hashmi (@IamIsrarHashmi) September 5, 2023
قادر خواجہ کہتے ہیں کہ آئی سی سی ٹرافی دنیا گھوم کر لاہور پہنچ گئی ہے، اس ٹرافی کو لاہور کے 23 مقامات پر ے جایا جائے گا۔
آئی سی سی دنیا گھوم کر لاہور پہنچ گئی، یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب میں مشیر کھیل پنجاب @WahabViki نے ورلڈ کپ ٹرافی کی منہ دکھائی کروائی… جبکہ لاہور کے 23 مقامات پر ٹرافی کو آج اور کل لے کر جایا جائےگا#ICCWorldCup2023 #worldcup2023 #Worldcuptrophytour pic.twitter.com/gFDHckv4Ez
— Qadir Khawaja (@iamqadirkhawaja) September 5, 2023
واضح رہے کہ رواں برس اکتوبر میں انڈیا میں طے شدہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2023 کی ٹرافی کی خلا میں رونمائی کی ویڈیو جاری کی گئی تھی۔
انڈین کرکٹ بورڈ کے سربراہ جے شاہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر آئی سی سی ورلڈکپ ٹرافی کی خلا میں رونمائی کے ساتھ کیپشن بھی تحریر کیا گیا تھا۔ جس میں لکھا تھا کہ آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کی ٹرافی کی دنیا سے باہر خلا میں رونمائی کی گئی۔ کسی بھی سپورٹس ایونٹ کی پہلی آفیشل ٹرافی ہے جسے خلا میں بھیجا گیا ہے۔