ایشیاء کپ کے سپر فور مرحلے کا آج پہلا میچ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان کی اننگز کے دوران ایک لائٹ ٹاور بند ہوگیا، جس کے باعث کھیل کچھ دیر کے لیے روک دیا گیا۔
لیکن اس دوران سوشل میڈیا پر لوگوں نے تبصروں کی بھرمار لگا دی۔
بروکن نیوز نامی پیج کی جانب سے ٹوئٹ کیا گیا کہ بجلی کی عدم ادائیگی کی وجہ سے لائن مین نے قذافی اسٹیڈیم کی بجلی ہی کاٹ دی۔
بجلی بل کی عدم ادائیگی لائن مین نے قذافی اسٹیڈیم کی بجلی کاٹ دی ، ذرائع
— Broken News (@NewsParodyPk) September 6, 2023
ایک صارف نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ روشنیاں بھی پاکستان کے میچ کے جوش و خروش کو سنبھال نہیں سکیں۔
https://twitter.com/MalikDilawar/status/1699415038556074479?s=20
صحافی وسیم عباسی کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ سولر پر ہی کر دیتے، انہوں نے واپڈا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ واپڈا والو پاکستان کو کہاں کہاں شرمندہ کراو گے؟
ایشیا کپ سولر پر ہی کر دیتے۔
یار واپڈا کہاں کہاں شرمندہ کرواو گے پاکستان کو۔۔ pic.twitter.com/EDA1SEoFXH— Waseem Abbasi (@Wabbasi007) September 6, 2023
آمنہ نے ردِ عمل دیتے ہوئے پوچھا کہ پی سی بی نے بجلی کا بل جمع نہیں کرایا کیا جو دورانِ میچ قذافی اسٹیدیم کی لائٹ چلی گئی۔
https://twitter.com/parh_lo_amna/status/1699416121013608798?s=20
ایک میم پیج نے شہباز شریف کی بوٹ پہنے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں داخل ہوتے ہوئے کی ایک تصویر شیئر کر دی۔
تصویر کے ساتھ تبصرہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ خادمَ اعلیٰ شہباز شریف فلڈ لائٹ کی مرمت کے لیے قذافی اسٹیڈیم لاہور پہنچ گئے ہیں، میچ جلد دوبارہ شروع ہو گا۔
Khadim-e-Awla has reached Gaddafi Stadium to repair floodlight match will resume soon #PakvsBan #PAKvBAN #AsiaCup2023 pic.twitter.com/8Yr3O5QwB8
— Usama ki Memes (@Usamakimemes1) September 6, 2023
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں دورانِ میچ لائٹ ٹاور کی بندش پر ایک صارف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تو یہ روٹین کی بات ہے ایسا ہوتا رہتا ہے۔
Floodlight failure at Gaddafi Stadium Lahore! #PakvsBan pic.twitter.com/k4wB3INljO
— Anmol Farya (@AnmolXK) September 6, 2023
واضح رہے کہ ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور بنگلادیش کی ٹیمیں لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہیں۔
بنگلہ دیش نے پاکستان کو فتح کے لیے 194 رنز کا ہدف دیا ہے جس کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔