جانیں مزیدار لوڈیڈ فرائز بنانے کا آسان طریقہ

جمعرات 7 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فرنچ فرائز یا چپس دنیا بھر میں مقبول اسنیک ہے جس کا بنانا بھی بہت آسان ہے۔ فرنچ فرائز بنانے کے بہت سے طریقے ہیں، وجہ اس کی یہ ہے کہ اس میں مختلف اشیاء شامل کر کے اس کا مزا دوبالا کیا جاتا سکتا ہے۔ آج ہم آپ کو لوڈیڈ فرائز  بنانےکا ایک نیا طریقہ بتائیں گے جو کھانے والوں کو یقیناً پسند آئے گا۔

ضروری اجزاء:

آلو: بڑے سائز کے آلو چھلکے سمیت۔  3-4

پیاز: 1 عدد کٹی ہوئی

چھوٹی شملہ مرچ:  1 عدد کٹی ہوئی

بون لیس چکن: 50 گرام

کالی مرچ، نمک، کُٹی ہوئی لال مرچیں، حسب ذائقہ

ہاٹ ساس، حسب ضرورت

لہسن ادرک کا پیسٹ، حسبِ ضرورت

بازار کی ٹماٹو پیوری: ہاف کپ

تیل: تلنے کے لیے

چیز /  پنیر: حسب ضرورت

زیتون: گارنیشنگ کے لیے

ہلپینو: گارنیشنگ کے لیے

بنانے کا طریقہ:

لوڈیڈ فرائز بنانے کے لیے سب سے پہلے اوون کو پری ہیٹ کرلیں۔ اتنی دیر میں فرائز کی تیاری کریں۔ آلو کو چھلکے سمیت کاٹ کے ڈیپ فرائی کر کے انہیں گولڈن براؤن کرلیں۔

اب ٹاپینگز کی تیاری کرلیں۔ تلے ہوئے فرائز کو ایک ڈش میں نکال لیں۔ ساتھ ٹماٹو ساس بنا لیں۔ ایک فرائینگ پین میں تھوڑا سا تیل ڈال دیں اور ساتھ ایک چھوٹا چمچ لہسن ادرک اور چکن ڈال کر انہیں ہلکا سا فرائی کرلیں۔

جب چکن ہلکی ہلکی پک جائے تو اس میں ٹماٹو پیوری، شملہ مرچ اور پیاز شامل کر لیں۔ ان سب چیزوں کو ہلکی آنچ پہ پکنے کے لیے رکھ دیں۔ جب سارا ساس پک جائے اور چکن بھی گل جائے تو چولھا بند کردیں۔

اب ڈش میں موجود  فرائز کے اوپر ٹماٹو ساس ڈالیں، اوپر سے چیز کے سلائسز، کٹی ہوئی ہلپینو، اور زیتون گارنیش کردیں۔

چیز کو پگھلانے کے لیے اوون میں رکھ دیں اور 5-10 منٹ تک بیک کرلیں۔ آپ کے مزیدار لوڈ فرائز تیار ہیں انہیں کھانے کے لیے گرما گرم پیش کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شاہزیب خانزادہ کی ویڈیو بنانے والے شاہد بھٹی کے خلاف کیا کارروائی ہوگی؟ عطااللہ تارڑ نے بتادیا

لاہور میں رواں مہینے فضائی معیار میں 30 فیصد بہتری ہوئی، رپورٹ

27ویں آئینی ترمیم کے خلاف دسمبر میں وکلا کے لانگ مارچ کی تیاریاں شروع

اینٹوں کے بھٹہ مزدوروں کا احتجاج، ڈھاکا اور اریچہ ہائی وے ڈھائی گھنٹے تک بند رہی

شاہزیب خانزادہ کے ساتھ بدتمیزی کیوں کی؟ ویڈیو بنانے والے شاہد بھٹی نے پہلی بار ساری کہانی بیان کردی

ویڈیو

مردوں کےعالمی دن پر خواتین کیا سوچتی ہیں، کیا کہتی ہیں؟

کوئٹہ کے مقبول ترین روایتی کلچوں کا سفر تندور کی دھیمی آنچ سے دلوں تک

27ویں ترمیم نے چیخیں نکلوا دیں، فیض حمید کیس میں بڑا کھڑاک

کالم / تجزیہ

پاک افغان تناؤ، جے شنکر کے بیان سے امید باندھیں؟

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ