کراچی میں آشوب چشم کے وبائی صورت اختیار کرجانے کے بعد محکمہ بارڈرہیلتھ سروسز نے آشوب چشم سےمتعلق الرٹ جاری کر دیا ہے۔
ڈائریکٹربارڈرہیلتھ سروسز ڈاکٹرمرتضیٰ شاہ کے مطابق طبی عملےکوآشوب چشم سے متعلق ہدایات جاری کردی ہیں۔ جس کے مطابق ایئر لائنز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ آشوب چشم سےمتاثرہ مسافر کو ایئر پورٹ پر ڈاکٹر سے رجوع کرنےکا کہیں۔
مزید پڑھیں
ڈاکٹرمرتضیٰ شاہ نے واضح کیا کہ آشوب چشم سے متاثرہ افراد کے سفر پر پابندی عائد نہیں کی جارہی، تاہم اس پریکٹس کے نتیجے میں ڈاکٹر معائنے کے بعد سفر کے بارے میں ہدایات دیں گے۔
ڈائریکٹربارڈرہیلتھ سروسز ڈاکٹرمرتضیٰ شاہ کا کہنا تھا کہ بہتر ہے کہ آشوب چشم سے شدید متاثر مسافر سفر سےگریز کریں۔