اسلام آباد میں میاں بیوی کے قتل کا مقدمہ درج، پولیس کا قاتلوں کی شناخت کا دعوٰی

اتوار 10 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد کے تھانہ سبزی منڈی کی حدود میں میاں بیوی کے دن دہاڑے قتل کا مقدمہ مقتولہ کے والد کی مدعیت میں درج کرلیا ہے، پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق جرم گھریلو دشمنی کا شاخسانہ ہے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق سی سی پی او ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے وقوعہ کا نوٹس لے کر ملزمان کو جلد از جلد گرفتاری کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔ ’کیس کی تفتیش ہرپہلو سے جاری ہے جلد تمام ملزمان قانون کے کٹہرے میں ہوں گے۔‘

اسلام آباد کے علاقہ آئی 11 میں میٹرو کیش اینڈ کیری کے نزدیک گراؤنڈ میں گزشتہ روز میاں بیوی کو بچے کے سامنے قتل کرنے کا واقعہ تھانہ سبزی منڈی کی حدود میں پیش آیا تھا۔ دہرے قتل کی اس واردات میں بچ جانیوالے 2 سالہ بچہ کو اس کے نانا کے سپرد کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق مقتولین ریحانہ سردار اور ظفر اقبال کا تعلق راولپنڈی کے علاقے لوہاراں والی گلی سے تھا۔ دونوں کو ان کے اپنے ہی رشتہ داروں نے فائرنگ کر کے قتل کیا ہے۔ ملزمان کی شناخت ہو چکی ہے جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ کے استقبالیہ پر دل کا دورہ، راولپنڈی کے رہائشی عابد حسین چل بسا

بالی ووڈ فلم ’دھُرندھر‘ کی باکس آفس پر دھوم، 7 دنوں میں کتنے کروڑ کمائے؟

دہشتگردی کا نیا خطرہ افغان سرزمین سے سر اٹھا رہا ہے، وزیراعظم شہباز شریف کا ترکمانستان میں عالمی فورم سے خطاب

بیرون ملک دہشتگردی سے متعلق افغان علما کا اعلامیہ: مولانا طاہر اشرفی کا خیرمقدم

تھائی لینڈ میں وزیر اعظم نے پارلیمان تحلیل کر دی، جلد انتخابات کا اعلان

ویڈیو

پاکستان میں کون سی سولر ٹیکنالوجی سب سے کارآمد؟

پنجاب یونیورسٹی کا پی سی ڈھابہ، جس کی دال بھی بےمثال

خیبر پختونخوا: پی ٹی آئی سے دوری، کیا علی امین گنڈاپور پارٹی چھوڑ رہے ہیں؟

کالم / تجزیہ

افغان علما کا فتویٰ: ایک خوشگوار اور اہم پیشرفت

ٹرمپ کی نیشنل سیکیورٹی اسٹریٹجی کا تاریخی تناظر

سیٹھ، سیاسی کارکن اور یوتھ کو ساتھ لیں اور میلہ لگائیں