وسیم اکرم کرکٹ کی دنیا چھوڑ کر ‘ویدر بوائے’ بن گئے؟

پیر 11 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق پاکستانی کپتان وسیم اکرم بھی بہت سے شائقین کرکٹ کی طرح ایشیا کپ کے اہم ترین میچ پاکستان بمقابلہ انڈیا کا انتظار کر رہے ہیں۔

ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے کولمبو میں میچ کرانے کے فیصلے پر تحفظ کا اظہار کرنے والے وسیم اکرم بھی بارش سے متاثر ہوئے تو انہوں نے اپنا موضوع تبدیل کر ڈالا۔

پیر کی صبح جاری کی گئی ویڈیو میں وسیم اکرم نے کرکٹ کا نہیں بلکہ کرکٹ گراؤنڈ کے اردگرد کے موسم کا ذکر کیا۔

انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں شائقین کرکٹ کو ‘موسم کی تازہ ترین صورتحال’ سے اپ ڈیٹ کیا تو ‘کریزی ویدر’ کا ہیش ٹیگ بھی سجایا۔

موسم کا حال بتانے کے لیے وسیم اکرم’ویدر بوائے’ بنے تو مختلف افراد نے ان کے اس نئے روپ کو پسند کیا۔

کسی کو وسیم اکرم کا پنجابی ملا لہجہ بھایا تو کوئی خراب موسم کی خبر سن کر پریشان دکھائی دیا۔

اس موقع پر اس موقع پر وسیم اکرم کی گزشتہ روز ٹیلی ویژن پر کی گئی گفتگو کا ذکر بھی ہوا جس میں انہوں نے پورا ایشیا کپ پاکستان میں ہونے کا تقاضہ کیا تھا۔

اپنی گفتگو میں انہوں نے کہا تھا کہ ‘اندازہ کریں اگر ہم ورلڈ کپ کے لیے انڈیا جانے سے انکار کریں اور ٹورنامنٹ کسی نیوٹرول مقام پر شفٹ کرنا پڑے؟ انڈین کرکٹ بورڈ اور اس کے سیکرٹری جے شاہ کو اس کھلی منافقت پر پوچھا جانا چاہیے۔’

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کراچی سمیت سندھ میں بارش، بالائی علاقوں میں شدید برفباری کا امکان

مقبوضہ کشمیر کی معروف خاتون رہنما آسیہ اندرابی دہشتگردی کیس بری، دیگر الزامات میں مجرم قرار

مودی کی توجہ طلبی اور جرمن چانسلر کی دوری، بھارتی وزیراعظم ایک بار پھر مذاق کا نشانہ بن گئے

ہنگامہ آرائی کرنے والوں کو 26 نومبر سے بھی زیادہ سخت کارروائی کا سامنا ہوگا، طلال چوہدری

بنگلہ دیش: جماعتِ اسلامی کی قیادت میں انتخابی اتحاد، 253 نشستوں پر انتخابی معاہدہ طے

ویڈیو

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

جامعہ اشرفیہ کے انگریزی جریدے کے نابینا مدیر زید صدیقی

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

کالم / تجزیہ

یہ اظہارِ رائے نہیں، یہ سائبر وار ہے

دو مہکتے واقعات جنہوں نے بہت کچھ سکھایا

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘