حمزہ شہباز لندن روانہ، کوئی بڑا ٹاسک ملنے والا ہے؟

پیر 11 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز آج صبح قطر ایئر لائن کے ذریعے لندن روانہ ہو گئے ہیں، جہاں ان کے والد شہباز شریف اور بھائی سلمان شہباز پہلے ہی موجود ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ حمزہ شہباز اپنے والد کی کال پر لندن روانہ ہوئے ہیں ۔

لیگی ذرائع نے وی نیوز کو بتایا کہ لندن میں شریف خاندان کی ایک بڑی بیٹھک ہونے والی ہے جس میں فیملی کے لوگوں کو بڑی ذمہ داریاں سونپی جائیں گی۔ حمزہ شہباز نواز شریف کے استقبال کی تیاریوں سمیت ن لیگ کی تنظم سازی اور آئندہ الیکشن کی تیاریوں کے حوالے سے رپورٹ پیش کریں گے۔

لیگی ذرائع نے بتایا حمزہ شہباز وزرات اعلی چھین جانے کے بعد کافی خاموش رہے ہیں لیکن اب انہیں کوئی بڑی ذمہ داری ملنی والی ہے۔ ہو سکتا ہے حمزہ شہباز جب لندن سے لاہور واپس آئیں تو پہلا ٹاسک  نواز شریف کا استقبال ہوگا اور دوسرا لاہور میں ایک بڑے جلسے کا انعقاد۔

لیگی ذرائع کے مطابق بظاہر نواز شریف کی استقبال کی تیاریاں مریم نواز کر رہی ہیں لیکن حمزہ شہباز اسکی سربراہی کریں تو ویلکم کرنے کے اچھے رزلٹ مل سکتے ہیں، دوسرا ٹاسک جو ممکنہ طور حمزہ شہباز کو مل سکتا ہے وہ لاہور میں ایک بڑے جلسے کا انعقاد ہے کیونکہ نواز شریف لاہور میں ایک بڑا جلسہ کرنا چاہتے ہیں۔

’ جب بھی میٹنگز ہوتی ہیں تو نواز شریف لاہور میں جلسہ کرنے کے حوالے سے پوچھتے ہیں کہ کب لاہور میں جلسہ ہو سکتا ہے۔۔۔ یہ بھی ممکن ہے کہ آنے والے  کچھ دنوں میں مریم نواز بھی لندن کے لیے روانہ ہوں گی۔‘

حمزہ شہباز کی پارٹی معاملات میں عدم دلچسپی کی وجہ کیا تھی؟

لیگی ذرائع نے بتایا کہ جب حمزہ شہباز سے وزرات اعلی چھین گئی تو یہ فورا لندن چلے گئے وہاں نواز شریف سے ملاقات بھی کی تھی طویل عرصے بعد وطن واپس لوٹے تو قیاس آرائیاں عروج پر تھیں کہ حمزہ شہباز، مریم نواز کو مسلم لیگ (ن) کا چیف آرگنائزر بنائے جانے کے بعد ناخوش ہیں کیونکہ اس پیش رفت نے شہباز کیمپ اور حمزہ کیمپ کو واضح پیغام دیا ہے کہ پارٹی کی حتمی قیادت مریم نواز کے ہی پاس ہوگی اور وہ اپنے والد کی جانشین ہوں گی۔

یہی وجہ ہے کہ اب تک مختلف اجلاسوں سے حمزہ شہباز غائب رہے ہیں اور جن اجلاس کی صدارت حمزہ شہباز کیا کرتے تھے اب ان کی صدرات مریم نواز کررہی ہیں اسی وجہ سے ان کی پارٹی معاملات میں عدم دلچسپی نمایاں رہی ہے۔

حمزہ شہباز کب وطن واپس لوٹیں گے؟

لیگی ذرائع نے وی نیوز کو بتایا کہ اس دفعہ حمزہ شہباز وطن واپسی کا کسی کو کچھ بتا کر نہیں گئے ہیں۔ ان کا اس دفعہ لندن کا قیام غیر معینہ مدت بھی ہوسکتا ہے کیونکہ پہلے جب وہ لندن جاتے تھے تو واپسی کی ممکنہ تاریخ کا عندیہ دیدیتے تھے، لیکن اس دفعہ کچھ بتا کر نہیں گئے۔ ’ممکن ہے جب شریف خاندان کے اندرونی معاملات طے ہو جائیں اس کے بعد ہی حمزہ شہباز وطن واپس آئیں۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وفاقی حکومت کا سونے کی درآمد و برآمد پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ

یورپی یونین انڈو پیسفک فورم: اسحاق ڈار کی سنگاپور کے وزیرِ خارجہ اور بنگلادیشی سفیر سے غیررسمی ملاقات

ٹی20 ورلڈ کپ 2026: پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں، میچ 15 فروری کو کولمبو میں ہوگا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکا کی ملاقات

ایبٹ آباد میں مسافر وین کو حادثہ، باپ بیٹے اور 2 بہنوں سمیت 6 افراد جاں بحق

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت