خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل سے متعلق سفیروں کو بریفنگ

منگل 12 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے حکومتی افادیت ڈاکٹر جہانزیب خان کی خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے قیام، قانونی فریم ورک اور دیگر پہلوؤں سے متعلق سفیروں کو تفصیلی بریفنگ دی۔

سفیروں کوچار اہم شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع جن میں آئی ٹی، زراعت، توانائی اور کان کنی شامل ہیں کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

حکومت پاکستان نے فیصلہ سازی کو تیز کرنے اور ملک میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ ‘ون ونڈو’ پلیٹ فارم کے طور پر کام کرنے کے لیے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل تشکیل دی ہے۔

 بریفنگ سے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل اور بیرون ملک مشنز کے درمیان ایک صحت مند اور نتیجہ خیز تعلق کا آغاز ہوا ہے اور یہ سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp