چیلنجز سے گھبرائیں نہیں، مسائل ایک ایک کر کے حل کر رہے ہیں، وفاقی وزرا

جمعہ 15 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نگراں وفاقی وزیر خزانہ شمشاد اختر نے کہا ہے کہ نگراں حکومت نے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے ہیں، کئی چیلنجز کا سامنا ہے لیکن اس کے باوجود میکرو اکنامکس انڈیکیٹرز معاشی بحالی کو ظاہرکر رہے ہیں۔

جمعہ کو اسلام آباد میں نگراں وفاقی وزرا کے ہمراہ  پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نگراں وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ عوام چیلنجز سے گھبرائیں نہیں ، نگراں حکومت مسائل ایک ایک کر کے حل کر رہی ہے۔

نگراں وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ حال ہی میں ہم نے مانیٹری پالیسی جاری کی ہے جس میں سیٹنرل بینک نے شرح سود کو مزید نہیں بڑھایا ہے اس سے بھی معیشت میں بہتری آئے گی، اس سے انڈسٹری کی قوت خرید بڑھ جائے گی اور اس کا فائدہ یہ ہو گا کہ صنعتوں کی بحالی اور ان کو اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے میں بھی مدد ملے گی۔

نگراں وفاقی وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ معیشت کی بحالی کے حوالے سے حکومت کی ورلڈ بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک سمیت دیگر ڈونرز سے بھی بات چیت چل رہی ہے، حکومت کی کوشش ہے کہ ان ڈنرز کی طرف سے ہمیں 2 بلین ڈالر تک کی مدد حاصل ہو جائے۔

شمشاد اختر نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ وہ معیشت میں بہتری کے لیے ایسے اقدامات کرے جن سے زیادہ سے زیادہ عوام کو فائدہ پہنچے۔ حکومت کی ان کوششوں سے اقتصادی مشکلات دورہو رہی ہیں، زرمبادلہ کے ذخائر اگرچہ زیادہ بہتر نہیں ہیں لیکن پھر بھی ان میں بہتری آ رہی ہے۔ اس کے علاوہ بھی کہیں شعبوں میں بہتری سامنے آئی ہے۔

نگراں وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم چیلنجز سے نہیں گھبرا رہے، بل کہ مسلسل ریفارمز لا رہے ہیں، اس حوالے سے حکومت نے ایکسچنج کمپنیوں سے متعلق پالیسی میں اصلاحات لائی  ہیں اور اسمگلنک کی روک تھاک کے لیے بھرپور اقدامات کیے جس کے دوررس نتائج سامنے آئے ہیں اور ڈالر کی قیمت نیچے آ گئی ہے اور روپے کی قدر میں بہت حد تک استحکام آیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت میں یہ بہتری بغیر کسی بینک کے مداخلت کے آئی ہے، ریمیٹینسسز کے لیے 80 بلین روپے مختص کیے تھے، جن میں سے آج ہم نے 20 بلین روپے بینکوں کو جاری کر دیے ہیں، یہ حکومت کا سب سے بڑا اقدام ہے جو آج اٹھایا گیا ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت درآمدی اور برآمدی بینک کو بھی آپریشنل کر رہی ہے، جس سے معیشت میں مزید بہتری کے امکانات روشن ہوں گے۔ اس سے عوام کو احساس ہو گا کہ حکومت ان کا معیار زندگی بہتر کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔

نگراں وزیر توانائی کا ملک میں بجلی چوری کے خلاف اقدامات مزید تیز کرنے کا اعلان

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نگراں وفاقی وزیر توانائی محمد علی نے کہا کہ بجلی چوری کےخلاف کارروائیاں جاری رہیں گے، اس سے قبل بجلی چوری کے خلاف کارروائیوں سے بہت حد تک بہتری آئی ہے۔ کئی سالوں سے بجلی چوری ہو رہی تھی جس کا نا قوم کو نا ہی حکومت کو کوئی فائدہ ہو رہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ چند روز میں بجلی چوری کے خلاف اقدامات میں مزید تیز لا رہے ہیں۔ ہمارے ملک میں پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی ایک بنیادی وجہ یہ بھی ہے کہ ملک میں گیس اور تیل نکالنے کا سلسلہ پچھلے کئی سالوں سے انتہائی کم ہو گیا اور ہمارا زیادہ تر انحصار بیرون ممالک پر ہو گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 2013 کے مقابلے میں آج ہم ساڑھے 3 ارب ڈالر کم تیل نکالتے ہیں،

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ججز ٹرانسفر کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت عدالت میں چیلنج

انٹرنیشنل مقابلۂ قرأت کے لیے مختلف ممالک کے قرّاء کی پاکستان آمد شروع

ٹرمپ کے بارے میں ڈاکومنٹری کی متنازع ایڈیٹنگ، بی بی سی کا ایک اور عہدیدار مستعفی

وفاقی حکومت کا سونے کی درآمد و برآمد پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ

یورپی یونین انڈو پیسفک فورم: اسحاق ڈار کی سنگاپور کے وزیرِ خارجہ اور بنگلادیشی سفیر سے غیررسمی ملاقات

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت