ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کراچی کی بڑی کارروائی۔ بدنام زمانہ لیاری گینگ وار کے 3 انتہائی مطلوب کارندے گرفتار کر لیے، ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار شکیل بادشاہ گروپ سے ہے۔ ملزمان سے 2 پستول بمعہ راؤنڈز اور ہیروئن بھی برآمد کی گئی ہے۔
ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کراچی کے مطابق ملزمان کو علاقہ تھانہ کلری کی حدود سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزمان کی شناخت غلام عباس، فرہاد اور عبدالسمیع کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ملزمان پولیس کو سنگین نوعیت کے متعدد مقدمات میں مطلوب تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان قتل، اقدام قتل، ڈکیتی اور راہزنی کی متعدد وارداتیں انجام دے چکے ہیں۔ پولیس کی جانب سے جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق:
ملزم غلام عباس کا سابقہ کریمنل ریکارڈ
1۔ مقدمہ الزام نمبر 106/2023 جرم دفعہ 6 (1) 3 (b) نارکوٹکس ایکٹ تھانہ کھوکھراپار
2۔ مقدمہ الزام نمبر 44/2014 جرم دفعہ 302/324/148/149 تھانہ شہید بے نظیر آباد
3۔ مقدمہ الزام نمبر 53/2014 جرم دفعہ 25۔A آرمز ایکٹ تھانہ شہید بے نظیر آباد
4۔ مقدمہ الزام نمبر 443/2010 جرم دفعہ 353/324/186/34 و 6/9-C نارکوٹکس ایکٹ تھانہ ماڑی پور
ملزم فرہاد کا سابقہ کریمنل ریکارڈ
1۔ مقدمہ الزام نمبر 154/2021 جرم دفعہ 6/9-Cتھانہ ایس آئی یو
2۔ مقدمہ الزام نمبر 19/2023 جرم دفعہ 6(1)/9(2) نارکوٹکس ایکٹ تھانہ سول لائن
ملزم عبدالسمیع کا سابقہ کریمنل ریکارڈ
1۔ مقدمہ الزام نمبر 204/2022 جرم دفعہ 23 (1)A سندھ آرمز ایکٹ تھانہ ڈاکس
ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کراچی ایس ایس پی امجد حیات کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمات درج ہیں جبکہ ان کے دیگر ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔