سی ایس ایس کے امتحان کے نتائج کا اعلان، سوشل میڈیا پر طلبا کو مبارک باد اور میمز کا سلسلہ جاری

پیر 18 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) نے سینٹرل سپیریئرسروس (سی ایس ایس) کے تحریری امتخان کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ ایف پی ایس سی کے مطابق سی ایس ایس 2023 کے تحریری امتحان میں مجموعی طور پر398 طلبا کامیاب ہوئے۔

سی ایس ایس امتحان کے لیے مجموعی طور پر 28024 امیدوارں نے تحریری امتحان کے لیے درخواستیں جمع کروا رکھی تھیں تاہم ان میں سے 13008 امیدوارں نے امتحان میں شرکت کی۔ تحریری امتحان میں حصہ لینے والوں میں صرف 398 طلبہ امتحان پاس کرنے میں کامیاب ہوئے جس کے بعد امتحان میں کامیابی کا تناسب 3.06 فیصد رہا۔

سوشل میڈیا پر سی ایس ایس کے تحریری امتحان میں کامیاب ہونے والے طلبا و طالبات کو مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے جب کہ دوسری جانب کامیاب نہ ہونے والوں کو سوشل میڈیا صارفین کی تسلی اور امید نہ چھوڑنے کی تلقین کی جا رہی ہے۔ محمد جملیش رائے نامی صارف نے امتحان پاس کرنے والے طلبا و طالبات کی فہرست شائع کرتے ہوئے کامیاب اُمیدواروں کو مبارک باد پیش کی۔

ایک اور سوشل میڈیا صارف رائے آصف احمد نے تحریری امتحان پاس کرنے والے اُمیدواروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’بلاشبہ یہ آپ کی لگن کا صلہ ہے۔ تاہم ان لوگوں کو بھی امید نہیں چھوڑنی چاہیے جو کامیاب نہیں ہوئے۔ ہر ناکامی ہمیں مزید مضبوطی سے واپس لانے کی امید دیتی ہے۔

 

سوشل میڈیا صارف زویا عمر نے سی ایس ایس امتحان پاس نہ کرنے والوں کے لیے اپنی نوعیت کی ایک منفرد اسکیم کا اعلان کیا،  زویا عمر نے سوشل میڈیا پر ایک اشتہاردیا ہے جس میں انہوں نے ناکام طلبا سے افسردہ کہانی سننے کی فیس 1000 روپے جبکہ کہانی سننے کے دوران غمگین طلبا کے ساتھ رونے کی فیس 2000 روپے مقرر کی ہے۔

زویا عمر نے ایک ویڈیو ٹوئٹ کی جس میں وہ مذاحیہ انداز میں کاغذ پر پنسل سے الفاظ ’سی ایس ایس‘ کو ربڑ سے مٹاتے ہوئے لکھتی ہیں کہ میں نے تو پہلی بار ہی ’سی ایس ایس‘ کلیئرکر لیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp