بھارتی ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی کا شمار دنیا کے بہترین بلے بازوں میں ہوتا ہے۔ ان کے مداح نہ صرف بھارت بلکہ پاکستان میں بھی موجود ہیں۔
حال ہی میں ویرات کوہلی کے ایک پاکستانی مداح نے مایہ ناز بھارتی بلے بازکو انوکھے انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔
بلوچستان کے شہر واشک سے تعلق رکھنے والے آرٹسٹ نسیم محمد حسنی نے سابق بھارتی کپتان کا لوہے کی کیلوں سے پورٹریٹ تخلیق کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دکھا جا سکتا ہے کہ مداح کی جانب سے لکڑی کے ٹکڑے اور درمیانی سائز کے کیلوں کا استعمال کرتے ہوئے ویرات کوہلی کا شاندار پورٹریٹ بنایا۔
Making a Nails sketch of King @imVkohli by Naseem Art Washuk from Balochistan.#ViratKohli #ICC pic.twitter.com/aMuxCwcbfv
— Naseem Arts Washuk (@NaseemArts) September 25, 2023
First Nails Sketch from Balochistan by Naseem Art Washuk | Sketch of King of Cricket Sir @imVkohli love from Balochistan. #ViratKohli𓃵 #IndianCricketTeam #ICC pic.twitter.com/Vd05PhGfZ1
— Naseem Arts Washuk (@NaseemArts) September 24, 2023
ویرات کوہلی کی یہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے اور صارفین کی جانب سے مداح کے خوبصورت آرٹ کی تعریف کی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی بلوچستان ہی سے تعلق رکھنے والے نعیم نامی مداح نے گڈانی کے ساحل پر ویرات کوہلی کا دیوہیکل مجسمہ بنا کر ان سے محبت کا اظہار کیا تھا۔
Baloch people expressed their love by making a picture of Indian cricketer Virat Kohli on the beach of Balochistan Gadani
بلوچ عوام نے بلوچستان گڈانی کے ساحل پر بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کی تصویر بنا کر اپنی محبت کا اظہار کیا pic.twitter.com/8C557uraHz— Baloch News Balochistan بلوچ نیوز بلوچستان (@BALOCHNEWSBRP) October 28, 2022