کامسیٹس یونیورسٹی میں غیر اخلاقی سوال، لیکچرار نوکری سے فارغ

پیر 20 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد کی کامسیٹس یونیورسٹی میں غیر اخلاقی سوال کا معاملہ سامنے آ گیا، انگریزی کے پرچہ میں دو بہن بھائیوں میں غیر فطری تعلق کا سوال پوچھا گیا۔

غیر اخلاقی سوال کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کیمپس کے پروگرام بی ای ای کے پہلے سمسٹر کے امتحان میں پوچھا گیا، نامناسب سوال پر طلبہ کو 300 الفاظ پر مشتمل چار پیراگراف لکھنے کو کہا گیا ہے۔

غیر اخلاقی سوال پر طلباء  کی جانب سے رد عمل سامنے آنے پر وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے معاملے کا نوٹس لے لیا اور معاملے کی انکوائری کا حکم دے دیا۔

وزرات سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے نوٹس کے جواب میں یونیورسٹی انتظامیہ نے کہا کہ معاملے کی تحقیقات کر لی گئیں ہیں اور انکوائر ی کے بعد ذمہ داروں کے خلاف تادیبی کارروائی کی گئی ہے۔

 

انکوائری میں وزیٹنگ لیکچرار پرچہ میں سوال شامل کرنے کے ذمہ دار قرار پائے۔

 یونیورسٹی انتظامیہ نے سارا ملبہ پیپر وزیٹنگ لیکچرار پر ڈال دیا، انچارج،کنٹرولر امتحانات، رجسٹرار اور ریکٹر جامعہ کو بری الزمہ قرار دے دیا گیا۔

انکوائری کے بعد وزیٹنگ لیکچرار خیر البشر کو نوکری سے فارغ کردیا گیا اور ان پر کامسیٹس میں آئندہ نوکری پر پابندی عائد کر دی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ججز ٹرانسفر کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت عدالت میں چیلنج

انٹرنیشنل مقابلۂ قرأت کے لیے مختلف ممالک کے قرّاء کی پاکستان آمد شروع

ٹرمپ کے بارے میں ڈاکومنٹری کی متنازع ایڈیٹنگ، بی بی سی کا ایک اور عہدیدار مستعفی

وفاقی حکومت کا سونے کی درآمد و برآمد پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ

یورپی یونین انڈو پیسفک فورم: اسحاق ڈار کی سنگاپور کے وزیرِ خارجہ اور بنگلادیشی سفیر سے غیررسمی ملاقات

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت