قرآنی ترجمہ میں تحریف: لاہور ہائیکورٹ نے وزیر اعظم اور وزیر اعلی پنجاب کو طلب کرلیا

بدھ 27 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور ہائیکورٹ نے قرآن پاک کے ترجمے میں تحریف اور قرآن  بورڈ کی اجازت کے بغیر قرآن کی چھپائی اوراشاعت کے خلاف کیس میں نگراں وزیر اعظم اور نگراں وزیر اعلی پنجاب کو 16 اکتوبر کو عدالت طلب کرلیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان نے محمد حسن معاویہ سمیت دیگر کی  درخواستوں پر سماعت کی دوران سماعت وفاقی حکومت کی جانب سے رپورٹ تازہ رپورٹس جمع نہ کرانے پر برہمی کا اظہار کیا۔

درخواست گزاروں نے قران پاک کے ترجمے میں تحریف اور قران پاک کو بورڈ کی اجازت کے بغیر چھاپنے اور توہین آمیز مواد سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کے اقدامات کو چیلنج کر رکھا ہے۔

جسٹس شجاعت علی خان نے ریمارکس دیے کہ یہ کسی ایک کا کیس نہیں بلکہ ہم سب کا کیس ہے، ہم ملک کے چیف ایگزیکٹو کو بلا لیتے ہیں۔

دوران سماعت وفاقی حکومت کے وکیل نے رپورٹ جمع کرانے کی مہلت مانگی جس پر عدالت نے استفسار کیا کہ لگتا آپ یہاں سیر کرنے آئے ہیں اور نگراں وزیر اعظم کے سامنے معاملہ رکھا ہی نہیں گیا۔

دوران سماعت عدالت نے عدالت نے نگراں وزیر اعظم اور اٹارنی جنرل کو 16 اکتوبر کو پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ نگراں وزیر اعظم خود پیش ہو کر اپنی پوزیشن واضح کریں۔

دوران سماعت ایڈیشنل آئی جی پنجاب پولیس شہزادہ سلطان نے بیان دیا کہ ہمارا دائرہ اختیار بہت محدود ہے، جس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ آپ اپنے دائرہ اختیار پر جتنا عمل کررہے ہیں سب کو علم ہے۔

عدالت نے ڈی پی او چنیوٹ پر بھی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ آئی جی پولیس کو چاہیے کہ ڈی پی او کو کسی کورس پر بھیجیں۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی اور ایڈوکیٹ جنرل پنجاب کو بھی طلب کرلیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

ایشیا کپ، 41 سال بعد پاک-بھارت فائنل ہونے کو تیار، ٹورنامنٹ فائنلز میں پاکستان کا پلڑا بھاری

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی