پنجاب میں آشوبِ چشم کی وبا کے پھیلنے کے باعث سرکاری اور پرائیویٹ اسکولوں کو کل سے پیر تک بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
محکمہ تعلیم اسکولز پنجاب نے کل 28 ستمبر کی تعطیل کا اعلان کر دیا ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکشین بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
سیکریٹری اسکولز کے مطابق یہ فیصلہ پنجاب میں آشوب چشم کی وبا سے بچوں کو محفوظ رکھنے کے لیے کیا گیا ہے۔
سیکریٹری اسکولز کے مطابق جمعرات کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے، اس کے بعد جمعہ 29 ستمبر کو عید میلاالنبیؐ کی سرکاری تعطیل ہو گی، جبکہ ہفتہ اور اتوار کو چھٹی کے باعث طلبا وطالبات کو وبا سے بچاؤ میں مدد ملے گی۔
سیکریٹری اسکولز کے مطابق فیصلے کا اطلاق فوری ہو گا جو پرائیویٹ اور سرکاری اسکولوں پر نافذ ہو گا۔
پنجاب میں اسکول بند رہنے کے بعد دوبارہ پیر یکم اکتوبر کو کھلیں گے۔