ایشین گیمز اسکواش: پاکستان نے بھارت کو زیر کردیا، سنگاپور کیخلاف بھی کامیابی

بدھ 27 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایشین گیمز مینز ٹیم اسکواش میں پاکستان بھارت کو2- 1  سے ہراکر سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔ پاکستان کا گروپ میچ میں آخری مقابلہ کویت سے جمعرات کو ہوگا۔

چین کے شہر ہینگزو میں جاری 19 ویں ایشین گیمز کے مینز اسکواش مقابلے کے پول اے کے میچ میں بھارت کے خلاف میچ میں پاکستان کی جانب سے ناصر اقبال اور نور زمان نے اپنے میچز جیتے جبکہ عاصم خان کو ناکامی ہوئی۔

پاکستان کے نور زمان اور بھارت کے ابھے سنگھ  کا معرکہ 51 منٹ تک جاری رہا جو نور زمان نے 3 ۔ 1 سے جیتا۔ ان کا اسکور 8-11، 12-10، 8-11 اور 8-11 رہا۔

دوسرے معرکے میں عاصم خان اور ساروو گھوشال آمنے سامنے تھے۔ اس میچ میں بھارتی کھلاڑی نے پاکستان کے عاصم کے خلاف 3 صفر سے کامیابی حاصل کی۔

عاصم کے خلاف ساروو کی فتح کے ساتھ مقابلہ ایک ایک برابر ہوا جس کے بعد فیصلہ کن معرکے میں ناصر اقبال نے مہیش منگونکر کو شکست دی۔

ناصر اور مہیش کے درمیان میچ 58 منٹ تک جاری رہا جس میں پاکستانی پلیئر نے 1- 3 سے کامیابی حاصل کی. فیصلہ کن معرے میں ناصر نے 6-11، 11-13، 11-9 اور 8-11 رہا۔

قبل ازیں بدھ کو ہی پاکستان نے سنگاپور کو بھی 0- 3 سے شکست دی تھی جبکہ منگل کو پاکستان نے نیپال اور قطر کے خلاف مقابلے جیتے تھے۔

 

دریں اثنا پاکستان کی خواتین اسکواش پلیئرز بھی اپنے مرد ہموطنوں سے کچھ پیچھے نہیں رہیں۔ نورالہدیٰ، نورالعین اور مہوش نے بھی شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور نیپال کو صفر 3 سے شکست دی۔

دریں اثنا ہندوستان نے شوٹنگ میں مزید کامیابی حاصل کرتے ہوئے ایشین گیمز کے چوتھے روز 2 طلائی تمغے جیتے، سیفٹ کور سمرا نے خواتین کی 50 میٹر رائفل تھری پوزیشنز میں عالمی ریکارڈ توڑا۔ نیپال نے مردوں کے کرکٹ مقابلے کے پہلے دن ہی حیران کن طور پر منگولیا کو 273 رنز سے شکست دے کر ایشین گیمز ٹی ٹوئنٹی میچوں کا نیا ریکارڈ بنایا۔ نیپال نے اپنے 20 اوورز میں 33 وکٹوں پر 314 رنز اسکور کیے۔ اس طرح اس نے سنہ 2019 میں آئرلینڈ کے خلاف افغانستان کی طرف سے 3 وکٹوں پر 278 رنز کا مردوں کے ٹی ٹوئٹی ٹورنامنٹ کا اب تک کے سب سے زیادہ اسکور کا ریکارڈ توڑ دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp