اسپیشل فورسز کی کثیرالملکی فوجی تربیتی مشقیں اختتام پذیر

اتوار 1 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاک فوج کے زیراہتمام اسپیشل فورسز کی کثیر الملکی فوجی تربیتی مشقیں اختتام پذیر ہو گئی ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مشقوں میں پاکستان، قازقستان، قطر، ترکیہ اور ازبکستان کی اسپیشل فورسز نے حصہ لیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 2 ہفتوں پر محیط مشقوں کا آغاز 17 ستمبر کو بروتھا میں ہوا، آج ہونے والی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈر الیون کور تھے، جبکہ اس موقع پر ڈی جی ملٹری ٹریننگ اور جی او سی اسپیشل سروسز گروپ بھی موجود تھے۔ مشق کے آخری روز اسپیشل فورسز نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ اس مشق کا مقصد برادر ممالک کے درمیان تاریخی فوجی تعلقات کو مزید مضبوط بنانا اور اس کے علاوہ انسداد دہشت گردی کے خلاف مشترکہ اقدامات کے تصورات کے اطلاق میں مدد کے ساتھ ساتھ مستقبل کے فوجی تعاون کے لیے باہمی دلچسپی کے شعبوں کی نشاندہی کرنا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

توانائی شعبے کے گردشی قرضوں کے 1225 ارب روپے حل، حکومت کا بڑا سنگ میل

ایشیا کپ 2025: پاکستان اور بنگلہ دیش کا فیصلہ کن مقابلہ آج ہوگا

بھارتی کپتان سوریا کمار کا مشتاق احمد سے مصافحہ، ’اب ان کی دیش بھگتی کہاں گئی‘

ایشیا کپ: بھارت اور پاکستان کھلاڑیوں کے خلاف آئی سی سی میں شکایات درج

نیویارک میں اسحاق ڈار کی بحرینی وزیر خارجہ سے ملاقات

ویڈیو

کوئٹہ: ’آرٹسٹ کیفے تخلیق، مکالمے اور ثقافت کا نیا مرکز

’میڈ اِن پاکستان‘ نمائش: پاکستانی مصنوعات کی بنگلہ دیش میں دھوم مچ گئی

بلوچستان کی نئی ایوی ایشن پالیسی صوبے میں فضائی آپریشنز میں اضافہ کرے گی؟

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی