حکومت معاشی بحالی کے لیے کیا پلان بنا رہی ہے؟ کون سے ٹیکس عائد کیے جائیں گے؟

پیر 2 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومت نے معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے 3 نئے شعبوں پر ٹیکس کے نفاذ کا پلان تیار کر لیا ہے، معاشی بحالی کے لیے بنائی گئی ٹاسک فورس ٹیکس وصولیوں کو بڑھانے کے لیے مختلف سفارشات وفاقی کابینہ کے سامنے رکھے گی، منظوری کے بعد ٹیکس وصولیوں میں اضافہ ہو گا اور ایف بی آر کا 92 کھرب روپے کا ٹیکس ہدف پورا ہو جائے گا۔

پرچون، زراعت اور رئیل اسٹیٹ پر ٹیکس لگانے کا منصوبہ ہے، مہتاب حیدر

وی نیوز کو سینیئر صحافی مہتاب حیدر نے بتایا کہ حکومت پرچون، زراعت اور ریئل اسٹیٹ سیکٹرز پر ٹیکس عائد کرنے اور منقولہ اثاثوں پر دولت ٹیکس لگانے کا منصوبہ بنارہی ہے، اس سلسلے میں حکومت نے معاشی بحالی کے لیے ایک ٹاسک فورس کا قیام کیا تھا جس کی سفارشات پر نئے شعبوں پر ٹیکس کا نفاذ کیا جائے گا۔ حکومت کا مشن ہے کہ آئندہ 2 سال میں ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح 15 فیصدپر لائی جائے۔

ایف بی آر ٹیکس کے نظام میں اصلاحات پر کام کر رہا ہے

مہتاب حیدر کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے معیشت اور ٹیکس ادائیگی کے نظام کو ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم میں لانے کے لیے ’ڈیجیٹائزیشن‘ پر کام کیا جا رہا ہے، اس ضمن میں تمباکو، چینی، کھاد اور سیمنٹ سیکٹرز کو منتخب کیا گیا ہے، ان سیکٹرز سے ضائع ہونے والے ٹیکس کو روکا جائے گا۔ ایف بی آر نے فیصلہ کیا ہے کہ پوائنٹ آف سیلز، سنگل ونڈو اور ڈیجیٹل انوائسنگ پوری طرح سختی سے نافذ کی جائیں گی۔

صحافی مہتاب حیدر کے مطابق ایف بی آر ان قوانین پر وسیع تر اتفاق رائے حاصل کر رہا ہے اور ان قوانین کو دستاویزی شکل دینے پر کام کر رہا ہے جس کے بعد ان قوانین کو آرڈیننس کے ذریعے نافذ کرایا جائے گا۔ ایف بی آر ٹیکس ریٹرن کے عمل کو سادہ بنانے کے منصوبے اور ود ہولڈنگ ٹیکس کے نظام میں اصلاحات پر بھی کام کر رہا ہے۔

جی ایس ٹی میں بہتری سے وصولیاں 30 کھرب تک جا سکتی ہیں

مہتاب حیدر کے مطابق ٹیکس کی جی ڈی پی کے لحاظ سے شرح 9.6 فیصد ہے جبکہ ایف بی آر کی ٹیکس ٹو ڈی جی پی ریشو 8.5 ہے اور گزشتہ مالی سال میں صرف 74 کھرب روپے کا ٹیکس جمع کیاجا سکا تھا، ایف بی آر نے آئندہ 2 سال کے لیے 130 کھرب کا ٹیکس ہدف تجویز کیا ہے، اس سے ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح 15 فیصد بنتی ہے۔

مہتاب حیدر نے وی نیوز کو بتایا کہ ایف بی آر کے مطابق جنرل سیلز ٹیکس کے نظام میں بہتری سے ٹیکس وصولیوں کو 30 کھرب روپے تک بڑھایا جا سکتا ہے، کسٹم ڈیوٹی و فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی سے 8 کھرب روپے بنائے جاسکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فیض حمید اب عمران خان کے خلاف گواہی دیں گے، فیصل واوڈا

پی ٹی آئی صوبے میں ایسے حالات پیدا کر رہی ہے جو گورنر راج کی راہ ہموار کرسکتے ہیں، بلاول بھٹو

وزیراعظم شہباز شریف کی ترکمانستان کے صدر سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر اتفاق

کورونا وبا: انسانیت بیچین تھی لیکن سمندری مخلوق نے سکھ کا سانس لیا

9 مئی فوج کے سینے میں زخم، فیض حمید کی سزا آنے والے فیصلوں کی ابتدا ہے، عمار مسعود

ویڈیو

کوئٹہ میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے سفری سہولت کا آغاز، گرین بس منصوبے میں پنک بسوں کا اضافہ

فیض حمید کو سزا، اگلا کون؟ عمران خان سے متعلق بڑی پیشگوئی

خضدار کی سلمٰی جو مزدوری کی کمائی سے جھونپڑی اسکول چلا رہی ہیں

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کی نیشنل سیکیورٹی اسٹریٹجی کا تاریخی تناظر

سیٹھ، سیاسی کارکن اور یوتھ کو ساتھ لیں اور میلہ لگائیں

تہذیبی کشمکش اور ہمارا لوکل لبرل