متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) کے کنونیئر خالد مقصول صدیقی نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں کراچی کی تمام نشستوں سے کامیابی حاصل کریں گے۔
ایم کیو ایم پاکستان نے کراچی کے علاوہ ملیر سعود آباد میں پاور شو کیا ہے جس میں فاروق ستار اور مصطفیٰ کمال سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔
مزید پڑھیں
جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہاکہ ایم کیو ایم بکھر نہیں رہی نکھر رہی ہے، آج کا جلسہ انتخاب نہیں انقلاب کی تیاری نظر آ رہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ انتخابات ہماری منزل نہیں منزل تک پہنچنے کا راستہ ہے، پاکستان میں آج جیسی بھی ترقی ہے یہ کراچی کی وجہ سے ہے۔
اب ناانصافی نہیں ہونےدینگے ہم واپس آگۓ ہیں.ایم کیو ایم بھکری نہیں ہے ایم کیو ایم سنور رہی ہے.ایم کیو ایم تقسیم نہیں ہوئی ایم کیو ایم پہلے سے زیادہ مضبوط ہوکر واپس آگئی ہے.کنوینئر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا ملیر ٹاؤن کے جلسہ سے خطاب#MalirTownKaFaislaMQMP pic.twitter.com/Sd0XlrBS4J
— Salman Khan (@salmanbelieve) October 1, 2023
انہوں نے کہاکہ ہم جنازے نہیں پرچم اٹھا کر منزل تک پہنچیں گے، ہم نے 5 سال سے شہدا کے قبرستان کو بھرنے نہیں دیا، اب ایم کیو ایم کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہونے دے گی۔
خالد مقبول صدیقی نے کہاکہ ہم یہ بتانے آئے ہیں کہ اس شہر کے لوگ غلام نہیں بنیں گے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے سینیئر رہنما فاروق ستار نے کہاکہ ایم کیو ایم ایک داستان ہے، پاکستان بنانے والوں کی اولاد کو اتنا ہلکا نہ لیا جائے۔
جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے سینیئر رہنما مصطفیٰ کمال نے کہاکہ سندھ کے ہاریوں کو ایم کیو ایم وڈیروں کے چنگل سے آزاد کرائے گی۔