بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی انسٹاگرام پر بلاشبہ سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے بھارتی کرکٹر ہیں یہی وجہ ہے کہ مقامی برانڈز کے ساتھ ساتھ انٹرنیشنل برانڈز کی بھی یہ کوشش ہوتی ہے کہ ان کے اشتہارات میں ویرات کوہلی کو فیچر کیا جائے۔
آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ سے قبل دنیا بھر کے کھلاڑی مختلف اشتہارات کے لیے ویڈیو شوٹ کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں جبکہ اسی حوالے سے ویرات کوہلی کا بھی ایک اشتہار سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر زیر بحث ہے۔ اشتہار میں ویرات کوہلی کو ایک مقامی برانڈ ٹو یم کے اسنکیس کی پروموشن کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس سے قبل ویرات کوہلی کو معروف انٹرنیشنل برانڈز کے اشتہار میں دیکھا گیا تھا۔
ویڈیو وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے مختلف رد عمل سامنے آیا ، کسی نے ایکٹنگ کی تعریف کی تو کسی نے سوال پوچھا کہ آخر کیا مجبوری تھی کہ ویرات کوہلی کو ایک انتہائی لوکل برانڈ کی تشہیری مہم کا حصہ بننا پڑا، اسی حوالے سے صحافی فہیم پٹیل نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا اس ویڈیو کو دیکھ کر سرفراز احمد کا چوکے والا اشتہار یاد آگیا۔بندہ کتنا بھی مشہور ہوجائے، پیسے کے لیے کچھ بھی کرے گا والی بات ٹھیک ہی ثابت ہوتی ہے 🙂
اس ویڈیو کو دیکھ کر سرفراز احمد کا چوکے والا اشتہار یاد آگیا۔
بندہ کتنا بھی مشہور ہوجائے، پیسے کے لیے سالا کچھ بھی کرے گا والی بات ٹھیک ہی ثابت ہوتی ہے 🙂pic.twitter.com/HK5yvnvG16
— Fahim Patel (@patelfahim) October 3, 2023
ایک صارف نے ویرات کوہلی کی اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے لکھا ویرات کوہلی کی اداکاری بالی وڈ کے بہت سے اداکاروں سے بہتر ہے۔
VK acting skill is better than many overrated Bollywood stars 😂
This is too funny😭😭 https://t.co/2RoOdWD6gf— ᴥ (@hem__aa) October 3, 2023
ایک اور صارف نے لکھا ویرات کوہلی ایک اچھے اداکار بھی ہیں جبکہ ایک صارف نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا بھائی صاحب یہ بہت فنی تھا۔
Bhai Sahab bahut hi funny ad hai. 🤣🤣@imvkohli https://t.co/HSTeMwEvV6
— Virat Kohli FC ❤️ (@ViratsUniverse) October 3, 2023
واضح رہے کہ اس سے قبل سوشل میڈیا پر ایک خبر وائرل تھی جس میں کہا گیا تھا کہ ویرات کوہلی انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کرنے کے تقریباً 11 اعشاریہ 45 کروڑ روپے کی رقم موصول کرتے ہیں جبکہ ویرات کوہلی نے اس خبر کی سختی سے تردید کردی تھی۔