ٹکٹ نہ مانگنے سے متعلق ویرات کوہلی کی انسٹا اسٹوری، اور انوشکا کا دلچسپ جواب کیا ہے؟

بدھ 4 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت میں ہونے والا ورلڈ کپ 2023، 5 اکتوبر سے شروع ہو رہا ہے اور شائقین کرکٹ کے دلوں کی دھڑکنیں بھی تیز ہوتی جا رہی ہیں۔ بھارت میں رہنے والے شائقین کرکٹ تو بھرپور کوشش کر رہے ہیں کہ وہ اسٹیڈیم میں جا کر میچ دیکھ سکیں۔ اسی سے متعلق ویرات کوہلی اور انوشکا شرما نے انسٹا گرام پر ایک دلچسپ اسٹوری اپڈیٹ کی جس کو دیکھ کر شائقین کرکٹ تھوڑے اداس بھی ہوئے ہیں۔

ورلڈ کپ قریب آتے ہی بھارتی کرکٹ اسٹار ویرات کوہلی بھی الیکٹرانک میڈیا اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ہر جگہ دکھائی دے رہے ہیں، ایے میں انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر شائقین کرکٹ سے شکایت کرتے ہوئے ایک اسٹوری اپڈیٹ کی جس پر انوشکا شرما نے بھی دلچسپ تبصرہ کیا۔

ویرات کوہلی نے اسٹوری میں لکھا کہ جیسے ورلڈ کپ قریب آرہا ہے، میں اپنے تمام دوستوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ مجھے سے ٹورنامنٹ کے ٹکٹس نہ مانگے جائیں، جن کو ٹکٹس نہیں مل رہے وہ گھروں میں بیٹھ کر کرکٹ کو انجوائے کریں۔

ویرات کوہلی کے اس پیغام پر انوشکا شرما بھی پیچھے نہ رہ سکیں اور انہوں نے اسٹوری کو ری پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ میں بھی ویرات کے اس پیغام میں کچھ اضافہ کرنا چاہتی ہوں کہ اگر ویرات آپ کے میسج کا جواب نہ دے سکے تو برائے مہربانی اس معاملے میں مجھ سے مدد نہ مانگی جائے۔ میری بات کو سمجھنے کے لیے شکریہ ادا کرتی ہوں۔

دونوں اسٹارز کی جانب سے اسٹوری اپ ڈیٹ کرنے پر کرکٹ شائقین کو اس بات کا اندازہ ہو چکا ہے کہ اگر ان کو ٹکٹس نہیں مل سکی ہیں تو وہ گھروں میں بیٹھ کر کرکٹ کو انجوائے کر سکتے ہیں۔

واضح رہے 5 اکتوبر سے ورلڈ کپ 2023 شروع ہو رہا ہے، جس کا شائقین کرکٹ کو بڑی بے چینی سے انتظار ہے، جبکہ ورلڈ کا بڑا ٹاکرا پاکستان اور بھارت کے  درمیان 14 اکتوبر کو احمد آباد میں ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پریانکا چوپڑا ملک چھوڑنے پر کیوں مجبور ہوئیں؟ بالی ووڈ پروڈیوسر کے انکشافات

بھاٹی گیٹ سانحہ: وزیر اطلاعات پنجاب سمیت افسران کیخلاف مقدمے کی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر

تیراہ آپریشن: پاکستان کے دہشتگرد مخالف اقدامات کے حقائق عوام کے سامنے

سپریم کورٹ: 40 تولہ حق مہر پر اعتراض، چیف جسٹس کا شوہر کو ادائیگی کا مشورہ

اسلام آباد میں نئے کنونشن سینٹر کی تعمیر، محسن نقوی کا مجوزہ جگہ کا دورہ

ویڈیو

سخت شرائط کے باوجود اسٹینڈ بائی پروگرام حاصل کیا اور پاکستان کو اقتصادی بحران سے نکالا، شہباز شریف

کیا محمود اچکزئی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کروا پائیں گے؟

 خون جما دینے والی سردی کا توڑ لاندی جو گھروں سے نکل کر ہوٹل تک پہنچ گئی

کالم / تجزیہ

طالبان کہانی: افغان طالبان سے پاکستانی طالبان تک

کیا سوشل میڈیا کا دور ختم ہوا؟

ایک تھا ونڈر بوائے