حماس کی راکٹ باری سے 22 اسرائیلی ہلاک، اسماعیل ہانیہ کا سجدہ شکر

ہفتہ 7 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

غزہ کی پٹی سے فلسطینی حریت پسند تنظیم حماس نے آج صبح اسرائیل پر سیکڑوں راکٹ فائر کیے جس کے بعد اسرائیل کے طول وعرض میں خطرے کے سائرن بج اٹھے اور اسرائیل نے باقاعدہ جنگ کا اعلان کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق حماس کی جانب سے داغے گئے راکٹ حملوں میں اب تک 22 اسرائیلی ہلاک ہوگئے جبکہ 500 سے زائد زخمی ہیں۔

الجزیرہ کے مطابق حماس کی جانب سے دعوٰی کیا گیا ہے کہ اسرائیل پر 5 ہزار راکٹ داغے گئے ہیں اور 57 کے قریب اسرائیلی فوجیوں کو گرفتار بھی کیا گیا ہے جبکہ غزہ کے قریب اسرائیلی فورسز کے بیس کیمپ سمیت 3 علاقوں کا کنٹرول بھی حاصل کر لیا گیا ہے۔

حماس کی جانب سے اسرائیلی علاقوں میں پیش قدمی جاری ہے، فلسطینی فورسز ایریز کراسنگ میں داخل ہو گئی ہیں، ایریز کراسنگ اب فلسطینیوں کے کنٹرول میں ہے، 28 سال سے اسرائیلی فورسز نے غزہ پٹی کے قریب علاقوں پر قبضہ کر رکھا تھا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح فلسطینی بلڈوزر کے ذریعے اسرائیلی علاقوں میں تاروں اور باڑ کو توڑتے ہوئے بارڈر لائن کراس کر کے اندر داخل ہو رہے ہیں۔

 

دوسری جانب اسرائیلی حکام نے حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے اینٹی راکٹ سسٹم نصب کرتے ہوئے جوابی حملے شروع کر دیے ہیں۔ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے اعلان کرتے ہوئے کہاکہ اسرائیل حالت جنگ میں ہے اور حماس کو اس حملے کے سخت نتائج بھگتنے پڑیں گے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے مشیر رحیم صفوی نے فلسطینی جنگجوؤں کو اسرائیل پر برسوں میں سب سے بڑا حملہ کرنے پر مبارکباد دی ہے۔ رحیم صفوی نے کہا کہ ہم فلسطینی جنگجوؤں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ ہم فلسطین اور یروشلم کی آزادی تک فلسطینی جنگجوؤں کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

ترکیہ اردو کے مطابق حماس کے مجاہدوں اور فلسطینی جہادیوں نے جیسے ہی غزہ کے اسرائیلی محاصرے کو ختم کیا، حماس کے رہنما اسماعیل ہانیہ نے اپنے ساتھیوں سمیت سجدہ شکر ادا کیا۔

حماس نے دعوٰی کیا ہے کہ اس نے غزہ کے قریبی علاقوں کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے، اور اسرائیل کے متعدد علاقوں میں حماس کی پیش قدمی جاری ہے، بہت جلد اپنے علاقوں کو واپس لے لیں گے۔ معلومات کے مطابق حماس کے اہلکار پیرا گلائیڈنگ کرتے ہوئے اسرائیل میں داخل ہوئے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق غزہ پر راکٹ حملوں میں کم از کم 22 اسرائیلی مارے گئے ہیں جبکہ 500 کے قریب زخمی ہیں۔ 50 سے زائد اسرائیلی فوجیوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ ٹائمز آف اسرائیل کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کم از کم 2 درجن کے قریب افراد شدید زخمی ہیں۔

عرب نیوز کے مطابق حماس کے عسکری ونگ کے رہنما محمد دیف کا کہنا ہے کہ مسلح گروپ نے اسرائیل کے خلاف ایک نیا فوجی آپریشن شروع کیا ہے۔ آپریشن الاقصٰی فلڈ شروع کرنے کے لیے ہفتے کی صبح اسرائیل پر 5 ہزار راکٹ فائر کیے گئے۔

محمد دیف نے تمام فلسطینیوں کو اسرائیل کے خلاف لڑنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اب ہم نے فیصلہ کر لیا ہے کہ ہم کھل کر لڑیں گے کیونکہ بہت ظلم سہہ لیا ہے اب بس لڑیں گے یا مریں گے۔

محمد دیف کا پیغام ایک آڈیو ریکارڈنگ کے ذریعے پہنچایا گیا۔ دوسری جانب اسرائیلی حکام نے بھی غزہ سے دراندازی کی تصدیق کی ہے۔ اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی میں اہداف پر حملہ کرنے کے لیے تیار ہے، وزیر دفاع کی جانب سے ریزرو فورسز کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے غزہ سے راکٹ فائرنگ کا فوری کوئی جواب نہیں دیا، تاہم اسرائیل عمومی طور پر راکٹ حملوں کا جواب فضائی حملوں سے دیتا ہے جس کے بعد ایک بڑی جنگ کا امکان پیدا ہوچکا ہے۔ جبکہ اسرائیل نے فورسز کو الرٹ رہنے کا حکم دے دیا ہے، اور حماس کو سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکی بھی دی ہے۔

حالیہ حملے غزہ کے ساتھ اسرائیلی سرحد پر بڑھتی ہوئی کشیدگی اور مقبوضہ غرب اردن میں شدید لڑائی کے کئی ہفتوں بعد سامنے آئی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق غزہ کے رہائشیوں نے بتایا کہ انہوں نے اسرائیل کے ساتھ باڈر کے قریب جنوبی قصبے خان یونس کے قریب مسلح جھڑپیں سنی ہیں اور مسلح فلسطینی جنگجوؤں کی نمایاں نقل و حرکت دیکھی ہے۔ جبکہ اسرائیلی فوج کی طرف سے کوئی اضافی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

اسرائیل کی ایمبولینس سروس کا کہنا ہے کہ ٹیمیں غزہ کے قریب جنوبی اسرائیل کے علاقوں میں بھیج دی گئی ہیں اور رہائشیوں کو اندر ہی رہنے کی تنبیہ کی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ کی H-1B ویزا حمایت پر اپنی ہی جماعت میں مخالفت کی لہر

فلسطینی قیدیوں پر تشدد، اقوام متحدہ نے اسرائیل کو کٹہرے میں کھڑا کرلیا، سخت سوالات

زمبابوے کی ٹیم سہ ملکی ٹی20 سیریز کے لیے اسلام آباد پہنچ گئی

پاکستان کا بڑا اعزاز، سینکڑوں پاکستانی محققین دنیا کے ٹاپ سائنسدانوں میں شامل

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ