جیل بھرو تحریک: کل شاہ محمود سمیت 200کارکنان گرفتاری دیں گے

منگل 21 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے اعلان کے مطابق کل بروز بدھ سے جیل بھرو تحریک کا باقاعدہ آغاز ہو رہا ہے۔

اس حوالے سے پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کل سے جیل بھرو تحریک شروع ہو رہی ہے، شاہ محمود قریشی نے کہا ہے وہ کل ہی گرفتاری دیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی جیل بھرو تحریک کے لیے تیار ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وہ کل ہی گرفتاری دیں گے، اسد عمر نے بھی گرفتاری دینے کا اعلان کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کل لاہور نے جس طرح عمران خان کا استقبال کیا اس نے سب کی نیندیں اڑا دیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ جعلی توشہ خانہ کیس میں ہم سب کو بلایا گیا ہے، پاکستان کی معیشت کے حالات سب کے سامنے ہیں۔

خیال رہے کہ تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک کل سے لاہور میں شروع ہوگی، پی ٹی آئی کا دوٹوک مؤقف ہے کہ عمران خان سمیت کون کب گرفتاری دے گا یہ پارٹی طے کرے گی۔

فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ جیل بھرو تحریک ڈویژن کی سطح پر کی جا رہی ہے، کل 2 سو افراد گرفتاری دیں گے۔

تحریک پر مشاورت کیلئے عمران خان نے پارٹی کی اسٹریٹجی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔

علاوہ ازیں جیل بھرو تحریک سے پہلے مال روڈ، مین بلیوارڈ گلبرگ اور سول سکریٹریٹ کے اطراف کے علاقے میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ڈاکٹر فاروق عادل کی شخصی خاکوں پر مشتمل کتاب’دیکھا جنھیں پلٹ کے‘ شائع ہوگئی

خلا میں عسکری کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے، فرانسیسی فوجی جنرل کا انتباہ

کھیت میں گھسنے پر ایک اور اونٹ بہیمانہ تشدد کا شکار، مقدمہ درج

غزہ میں نسل کشی کے باوجود امریکا اسرائیل کو 6.4 ارب ڈالر مالیت کا اسلحہ فروخت کرنے کو تیار

پاک سعودی دفاعی معاہدہ اور خطے کی سیاست پر اثرات

ویڈیو

سعودی عرب سے باہمی مفادات کا خیال رکھنے کی توقع ہے، بھارت کا پاک سعودی معاہدے پر ردعمل

ہمت اور محنت کی مثال: پشاور کی خاتون کا کامیاب آن لائن شہد بزنس

جتھوں کے زور پر مطالبات مانوں گا اور نہ ہی اسمبلی توڑوں گا، وزیراعظم آزاد کشمیر انوارالحق

کالم / تجزیہ

عدلیہ بمقابلہ عدلیہ

پاکستان سعودی عرب معاہدہ کیا کچھ بدل سکتا ہے؟

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے