روپے کے مقابلے میں ڈالر کی تنزلی جاری

پیر 9 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں اضافے کا رجحان جاری ہے جس کا مشاہدہ کاروباری ہفتے کے پہلے روز بھی کیا گیا۔

انٹربینک میں ڈالر1 روپے 4 پیسےسستا ہوکر281 روپے 65 ہیسے پر بند ہوا اس سے قبل انٹربینک ڈالر 282 روپے 69 پیسے پربند ہوا تھا دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر1روپے سستا ہوکر280 روپے 50 پیسے کا ہو گیا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کا آغاز مثبت انداز میں ہوا 100 انڈیکس 228 پوائنٹس اضافے سے 47721 پر بند ہوا، بازار میں 23 کروڑ کے سودے 7 ارب روپے میں طے ہوئے، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 15 ارب بڑھ کر 7036 ارب روپے ہے۔

معاشی ماہر  شہریار بٹ کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج گزشتہ ایک ماہ سے مثبت انداز میں کاروبار ہو رہا ہے پیر بھی کاروباری ہفتے کا آغاز مثبت رہا اور امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ اس میں مزید بہتری آئے گی۔

ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے سیکریٹری ظفر پراچہ کے مطابق اس وقت ڈالر کی قدر کم ہوتی جا رہی ہے اور اس کے مثبت اثرات معیشت پر آئندہ دنوں میں پڑیں گے۔ ڈالر کی نقل و حرکت اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف مزید سختی کی ضرورت ہے اور ساتھ ہی اس معاملے میں اگر مستقل مزاجی ہو تو امید ہے کہ آئندہ چند ہفتوں میں ڈالر مزید گر 250 تک پہنچ جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کنگ عبداللہ یونیورسٹی میں ’ٹائمز ہائر ایجوکیشن ورلڈ اکیڈمک سمٹ 2025‘ کا انعقاد

امریکا اور کینیڈا کے درمیان تجارتی مذاکرات ’پیچیدہ‘ لیکن کینیڈا خوش ہوگا، صدر ٹرمپ

نوبیل امن انعام 2025: ٹرمپ کے امکانات معدوم، مگر کون ہوگا فاتح؟

شکاگو میں ٹیکساس نیشنل گارڈ کی تعیناتی، امریکی ریاستوں اور وفاق میں تناؤ بڑھ گیا

دمشق میں شامی حکومت اور کرد فورسز کے درمیان مکمل جنگ بندی کا اعلان

ویڈیو

 وزیرستان میں سورج مکھی کی کاشت نے روزگار کی راہیں کھول دیں

تقریباً صدی قبل شکارپور کو اسپتال دینے والے اودھو داس تارا چند کی لازوال خدمات

سعودی پاک انویسٹمنٹ کمپنی پاکستان میں سرمایہ کاری کیسے کر رہی ہے؟

کالم / تجزیہ

بیت اللہ سے

ڈیجیٹل اکانومی پاکستان کا معاشی سیاسی لینڈ اسکیپ بدل دے گی

سابق سعودی سفیر ڈاکٹر علی عسیری کی پاک سعودی تعلقات پر نئی کتاب