جمائما کا اسرائیل کے حق میں ٹوئٹ اور ان کی وضاحت

منگل 10 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس اور  اسرائیل کےدرمیان شدید جھڑپیں چوتھے روز میں داخل ہوگئی ہیں اس دوران سوشل میڈیا پیلٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سابقہ اہلیہ اور مشہور برطانوی فلمساز جمائما گولڈ اسمتھ  کے کا ایک پوسٹ وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ سوشل میڈیا پر اپنے خلاف ہونے والے پروپیگنڈا سے پریشان نظر آرہی ہیں۔

انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک اسکرین شاٹ اپلوڈ کیا ہے جو کے ان کے نام سے منسوب ہے۔ اس اسکرین شاٹ ان کی جانب سے لکھا گیا ہے کہ ’ اسرائیل زندہ باد اور میں اسرائیل کے ساتھ کھڑی ہوں‘۔

ان کے نام سے منسوب اس اسکرین شاٹ پر ان کا کہنا تھا کہ میری سابقہ نند نے میں مجھے یہ (بظاہر فیک  پوسٹ) اس پیغام کے ساتھ بھیجا ہے کہ ’اپوزیشن مصروف ہے‘‘

 جمائما نے مزید لکھا کہ ’یہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی یہ جعلی پوسٹ ہے۔

یہ آخر کب تک ایسا چلتا رہے گا؟‘

 

ان کی طرف سے کی گئی یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوئی جس پر سوشل میڈیا صارفین تبصروں میں مصروف ہیں۔

سیف اعوان نامی سوشل میڈیا صارف نے ان کی پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ اس کا مطلب ہے کہ علیمہ خان اب بھی آپ کے ساتھ رابطے میں ہے اعتراف کرنے کا شکریہ۔

واضح رہے کہ جمائما کے نام سے کیے گئے اس ٹوئٹ میں ’لانگ لیو اسرائیل‘ کی جگہ ’لانگ لانگ اسرائیل‘ لکھا ہے اور یہ ایسی غلطی ہے جو ویسے بھی انگریزی کا کوئی پڑھا لکھا اہل زبان نہیں کرسکتا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب حکومت اور تعلیم کے عالمی شہرت یافتہ ماہر سر مائیکل باربر کے درمیان مل کر کام کرنے پر اتفاق

وسط ایشیائی ریاستوں نے پاکستانی بندرگاہوں کے استعمال میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے، وزیراعظم پاکستان

حکومت کا بیرون ملک جاکر بھیک مانگنے والے 2 ہزار سے زیادہ بھکاریوں کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا فیصلہ

کوپا امریکا کا بڑا اپ سیٹ، یوراگوئے نے برازیل کو ہرا کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا

ٹی20 کرکٹ سے ریٹائر بھارتی کپتان روہت شرما کیا ون ڈے اور ٹیسٹ کے کپتان برقرار رہیں گے؟

ویڈیو

پنک بس سروس: اسلام آباد کی ملازمت پیشہ خواتین اور طالبات کے لیے خوشخبری

کنوؤں اور کوئلہ کانوں میں پھنسے افراد کا سراغ لگانے کے لیے مقامی شخص کی کیمرا ڈیوائس کتنی کارگر؟

سندھ میں بہترین کام، چچا بھتیجی فیل، نصرت جاوید کا تجزیہ

کالم / تجزیہ

روس کو پاکستان سے سچا پیار ہوگیا ہے؟

مریم کیا کرے؟

4 جولائی: جب نواز شریف نے پاکستان کو ایک تباہ کن جنگ سے بچا لیا