الیکشن کمیشن نے اپنی توہین کے کیس میں عمران خان کے پروڈکشن آرڈر کی استدعا منظور کرلی

بدھ 11 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کی توہین کرنے پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف کیس کی سماعت نثار درانی کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے 4 رکنی بینچ نے کی، تاہم آج بھی سابق وزیر اعظم عمران خان اور دیگر کیخلاف فرد جرم عائد نہیں کی جاسکی۔

عمران خان کے وکیل شعیب شاہین نے کمیشن کے سامنے پیش ہو کر کہا کہ ان کے پچھلے جواب سے غلط فہمی پیدا ہوگئی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی جیل میں ہیں، ان کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے جائیں تاکہ وہ یہاں پیش ہوسکیں۔

کمیشن کے رکن نثار درانی نے دریافت کیا کہ آپ یہی چاہتے ہیں کہ ہم شوکاز نوٹس پر آرڈر جاری کریں، جس پر شعیب شاہین بولے؛ جی میں بالکل یہی چاہتا ہوں۔ نثار درانی نے کہا کہ شوکاز نوٹس کا جواب آپ جمع کرائیں ہم پروڈکشن آرڈر جاری کردیتے ہیں

کمیشن کے بلوچستان سے رکن شاہ محمد جتوئی نے کہا کہ ہم چارج فریم کردیں گے، اپنے دفاع میں جو پیش کرنا ہے وہ آپ کی مرضی ہے۔ نثار درانی نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کونسی جیل میں ہیں، ہم سیکیورٹی کے لیے آئی جی پولیس کو لکھ دیتے ہیں۔

شعیب شاہین کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی کے بہانے دوسری عدالتوں میں چیئرمین پی ٹی آئی کو پیش نہیں کیا جارہا ، جس پر نثار درانی نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی تو پہلے یہاں پر آتے نہیں تھے اب پروڈکشن آرڈر کا کہہ رہے ہیں، جس پر شعیب شاہین بولے؛ آپ پہلے پروڈکشن آرڈر جاری تو کریں تاکہ وہ پیش ہوسکیں۔

سابق وزیر اعظم عمران خان کے وکیل شعیب شاہین کمیشن کو مخاطب کرتے ہوئے کمیشن کے ایک اور رکن اکرام اللہ نے کہا کہ آپ یہ تو نہیں چاہتے کہ ہم ان کے پاس چلے جائیں۔ الیکشن کمیشن نے فرد جرم عائد کرنے کی غرض سے عمران خان کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 24 اکتوبر تک ملتوی کردی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران امریکا کشیدگی میں اضافہ، پاکستان کا ضبط، ذمہ داری اور مذاکرات پر زور

مچل اسٹارک آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار، دسمبر 2025 کا اعزاز آسٹریلوی فاسٹ بولر کے نام

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

دینی اور دنیوی تعلیم کی روشنی پھیلانے والے جامعہ اشرفیہ کے نابینا مدرس و مدیر انگریزی رسالہ

محمود خان اچکزئی کی بطور اپوزیشن لیڈر نامزدگی پر سابق پی ٹی آئی رہنما کیا کہتے ہیں؟

ویڈیو

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

دینی اور دنیوی تعلیم کی روشنی پھیلانے والے جامعہ اشرفیہ کے نابینا مدرس و مدیر انگریزی رسالہ

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

کالم / تجزیہ

یہ اظہارِ رائے نہیں، یہ سائبر وار ہے

دو مہکتے واقعات جنہوں نے بہت کچھ سکھایا

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘