وفاقی کابینہ نے 5G اسپیکٹرم کی نیلامی کی منظوری دے دی

بدھ 11 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نگران وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے 5G ٹیکنالوجی اسپیکٹرم کی نیلامی کی منظوری دے دی ہے۔

ڈاکٹرعمر سیف نے آج ایک بیان میں بتایا کہ نگراں وزیرخزانہ کی سربراہی میں اسپیکٹرم نیلامی ایڈوائزری کمیٹی قائم کردی گئی ہے، کمیٹی میں وزیرآئی ٹی ٹیلی کمیونیکیشن و سائنس و ٹیکنالوجی اور وزیرصنعت و پیداوارممبرز ہوں گے۔

 

انہوں نے کہا کہ 5G اسپیکٹرم کی نیلامی کے لیے 300 میگاہرڈز اسپیکٹرم دستیاب ہوگا، اس سلسلہ میں جلد ہی پی ٹی اے کے ذریعے کنسلٹنٹ کا تعین کرکےاسپیکٹرم نیلامی کو یقینی بنایا جائےگا۔

انہوں نے کہا کہ کابینہ نے ٹیلی کام انفراسٹرکچر شیئرنگ کی منظوری بھی دے دی ہے۔ 5G اسپیکٹرم نیلامی کے حوالے سے انفراسٹرکچر شیئرنگ ٹیلی کام کمپنیوں کے لیے بزنس فرینڈلی ماحول کو ساز گار بنائے گا۔

 

نگران وزیر نے کہا کہ انفراسٹرکچرشیئرنگ سے ٹیلی کام کمپنیاں ایک دوسرے کےٹاورزپر آلات لگا کراستعمال کرسکیں گی اور ان کے آپریشنل اورمینٹیننس اخراجات میں نمایاں کمی ہوگی، نئے ٹاورزکی تنصیبات میں اربوں روپےکی بچت سے رقم اپ گریڈیشن میں استعمال کی جاسکے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عظمیٰ بخاری کی شرجیل میمن پر تنقید، بلاول اور یوسف رضا گیلانی کو معتبر قرار دے دیا

زمین خطرے سے باہر ناسا اب چاند بچانے کے لیے کوشاں، معاملہ کیا ہے؟

ڈکی برڈ کی 92 برس میں وفات، لیجنڈری ایمپائر کے کیریئر پر ایک نظر

جی ایچ کیو حملہ کیس: عمران خان واٹس ایپ پر پیش ہوئے، وکلا نے بائیکاٹ کیوں کیا؟

پاکستان سنٹرل ایشیا کا گیٹ وے ہے، ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدوں سے اخراجات میں کمی ہو گی: جام کمال خان

ویڈیو

افغانوں کو اپنی آدھی روٹی دی لیکن بدلے میں کلاشنکوف اور خودکش کلچر ملا، علامہ طاہر اشرفی

اسلام آباد کے نئے بلیو ایریا میں کیا سہولیات ہیں؟

انٹرنیٹ سروس کو درپیش مسائل کیا 5 جی اسپیکٹرم سے حل ہو جائیں گے؟

کالم / تجزیہ

مریم نواز بہت بدل گئی ہیں

دفاعی معاہدہ، سیاسی امکانات

چوکیدار