انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستانی کرکٹر محمد رضوان کی جانب سے ورلڈ کپ میں پاکستان کی سری لنکا سے جیت کو غزہ کے رہائشیوں کے نام کرنے والے ٹویٹ پر کارروائی کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
پاکستان کے مایہ ناز کرکٹر محمد رضوان نے سوشل میڈیا ویب سائیٹ ایکس پر اپنے پیغام میں سری لنکا کے خلاف پاکستان کی فتح کو غزہ کے رہائشیوں کے نام کرنے کا اعلان کیا تھا، محمد رضوان کی اس پوسٹ نے ان کے مداحوں کو خوش جبکہ ان کے مخالفین کو آگ بگولہ کر دیا۔
This was for our brothers and sisters in Gaza. 🤲🏼
Happy to contribute in the win. Credits to the whole team and especially Abdullah Shafique and Hassan Ali for making it easier.
Extremely grateful to the people of Hyderabad for the amazing hospitality and support throughout.
— Muhammad Rizwan (@iMRizwanPak) October 11, 2023
بھارتی صحافی وکرانت گپتا کو محمد رضوان کی اس پوسٹ نے اس قدر مشتعل کردیا کہ انہوں نے آئی سی سی کو شکایت ہی کر ڈالی۔ وکرانت گپتا نے ایکس پر محمد رضوان کو مینشن کرتے ہوئے آئی سی سی سے پوچھا کہ کیا یہ جائز ہے؟
انہوں نے لکھا کہ ’ مجھے یاد ہے کہ 2019 جب دھونی نے اپنے گلوز پر فوجی لوگو لگا یا تھا تو اسے فوری طور پر ہٹانے کے لیے کہا گیا تھا ،کیا آئی سی سی ایونٹس کے دوران سیاسی یا مذہبی بیانات دینا منع نہیں ہیں؟‘
Is this allowed @ICC ? I remember Dhoni was asked to remove the Army insignia from his gloves during the World Cup 2019
Aren’t cricketers prohibited from making political and religious statements during ICC events? https://t.co/3k5uKf4mXH— Vikrant Gupta (@vikrantgupta73) October 11, 2023
بھارتی صحافی وکرانت گپتا کو اپنے اس عمل پر منہ کی کھانا پڑی ہے، کیوں کہ آئی سی سی نے ان کو’ کورا‘ جواب دے دیا ہے، آئی سی سی نے کہا ہے کہ یہ کھیل کے میدان سے باہر ہے اور اس کے دائرہ کار میں نہیں ہے، صورتحال پر ایکشن کرنا انفرادی اور کرکٹ بورڈ پر منحصر ہے۔
The @ICC says it’s from outside the field of play, not within their domain.
Up to the individual and his cricket board https://t.co/5nc5Fai8eX— Vikrant Gupta (@vikrantgupta73) October 11, 2023
سونے پہ سہاگہ آئی سی سی کے رد عمل کی خبر بھی ان کو خود دینا پڑی جو انہوں نے ایکس پر دی ہے۔