چین نے پاکستان کے لیے 70 کروڑ ڈالر فنانسنگ کی منظوری دے دی

بدھ 22 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چین کے ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 70 کروڑ ڈالر فنانسنگ کی منظوری دے دی۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ٹوئٹر پر جاری  اپنے بیان میں بتایا ہےکہ چین کی جانب سے پاکستان کے لیے 70 کروڑ ڈالر کی فنانسنگ کی منظوری کا عمل مکمل ہوچکا ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو یہ رقم اسی ہفتے موصول ہونے کی توقع ہے اور رقم ملنے سے پاکستان کے زرمبادلہ ذخائرمیں اضافہ ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp