نگراں وزیراعظم بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں شرکت کے لیے آئندہ ہفتے چین کا دورہ کریں گے

جمعرات 12 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ چین کے صدر شی جن پنگ کی دعوت پر 17 سے 18 اکتوبر تک بیجنگ میں منعقد ہونے والے بین الاقوامی تعاون کے تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم (بی آر ایف) میں شرکت کے لیے چین کا دورہ کریں گے۔

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے جمعرات کو اسلام آباد میں ایک پریس بریفنگ میں کہا کہ وزیر اعظم بیلٹ اینڈ روڈ فورم کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے اور 18 اکتوبر کو ’ایک کھلی عالمی معیشت میں رابطے‘ کے عنوان سے منعقد ہونے والے اعلیٰ سطحی فورم سے خطاب بھی کریں گے۔

ترجمان نے بتایا کہ وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ صدر شی جن پنگ اور سینیئر چینی رہنماؤں کے علاوہ فورم میں شرکت کرنے والے لیڈروں سے 2 طرفہ ملاقاتیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم چین میں 2 طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو وسعت دینے کے لیے سرکردہ چینی تاجروں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ وزیراعظم چین کے سنکیانگ خودمختار علاقے ارومچی کا بھی دورہ کریں گے اور مقامی رہنماؤں اور کاروباری شخصیات سے ملاقات کریں گے جس کا مقصد تجارت، سرمایہ کاری اور عوام کے درمیان تعلقات کو بڑھانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کا دورہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے 10 سال مکمل ہونے پر جاری تقریبات کا حصہ ہے جو چین کے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کا ایک اہم حصہ ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ وزیراعظم چین میں اپنی مصروفیات میں سی پیک کی اہم کامیابیوں اور مستقبل کی ترجیحات پر روشنی ڈالیں گے اور اس کی اعلیٰ معیار کی ترقی کو مشترکہ طور پر فروغ دینے کے لیے پاکستان کے مضبوط عزم کا اعادہ کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ریکارڈ اضافے کے بعد سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی، فی تولہ کتنا سستا ہوا؟

بھارتی فلم دھرندھر نیٹ فلکس پر ریلیز، اصلی فلم کہاں گئی؟

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا: 8 فروری احتجاج کے حوالے سے پتے پوشیدہ ہیں، وی نیوز سے خصوصی گفتگو

پاکستان اور بھارت انڈر 19 کا تاریخی ٹکراؤ، سپر 6 میں اہم معرکہ

نیویارک میں برف ہٹانے کے لیے ’ہاٹ ٹب‘ متعارف، شہریوں کو آسانی کی امید

ویڈیو

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا: 8 فروری احتجاج کے حوالے سے پتے پوشیدہ ہیں، وی نیوز سے خصوصی گفتگو

سخت شرائط کے باوجود اسٹینڈ بائی پروگرام حاصل کیا اور پاکستان کو اقتصادی بحران سے نکالا، شہباز شریف

کیا محمود اچکزئی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کروا پائیں گے؟

کالم / تجزیہ

طالبان کہانی: افغان طالبان سے پاکستانی طالبان تک

کیا سوشل میڈیا کا دور ختم ہوا؟

ایک تھا ونڈر بوائے