اسلام آباد کے رہائشیوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں، وزیراعظم

بدھ 22 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیرِ اعظم نے اسلام آباد میں ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز کرنے اور عوامی منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کے لیےجائزہ کمیٹی قائم کر دی۔ کہا رہائشیوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔ شہر میں جاری ترقیاتی کاموں پر 24 گھنٹے کام یقینی بنایا جائے۔

وزیراعظم ہاوس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت اسلام آباد میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر جائزہ اجلاس ہوا۔ وزیراعظم نے بہارہ کہو بائی پاس کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہر منصوبے کی تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنائی جائے۔

وزیرِاعظم نے اسلام آباد میں سالڈویسٹ مینیجمنٹ کے مربوط نظام کے تعارف کے حوالے سے سی ڈی اے سے رپورٹ طلب کرلی۔ پبلک ٹرانسپورٹ منصوبوں پر کام کو تیز کرنے کی ہدایت بھی کی۔ وزیراعظم نے کہا سی ڈی اے سمندر پار پاکستانیوں کے لیے منصوبوں کی رفتار تیز کرے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp