پاکستانی فنکاروں کی جانب سے بھارتی مصنف، اسکرین رائٹر جاوید اختر کی لاہور میں منعقد ہونے والے فیض احمد فیض فیسٹیول میں دے گئے بیان پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔
لاہور میں منعقد ہونے والے ساتویں فیض احمد فیض فیسٹیول کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں بھارتی مصنف، شاعر، اسکرین رائٹر جاوید اختر نے ممبئی حملوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ممبئی حملوں کے دہشت گرد آزاد گھوم رہے ہیں۔ اس بیان پر پاکستانی شوبز شخصیات کی جانب سے ناراضگی کا اظہار کیا جارہا ہے۔
پاکستانی اداکارہ صبور علی کو یہ منافقت اچھی نہیں لگی اپنی انسٹاگرام پر لکھا ” کہ اپنے گھر میں آکر بے عزت کر کے جا رہا ہے اس پے شور مچایا جارہا ہے اور پھر قدموں میں بیٹھا جارہا ہے”
صبور علی اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ کیا شرم کی بات ہے۔۔۔ آپ نے کبھی بھی اپنی صلاحیتوں کو یکساں احترام نہیں دیا۔ اس ملک میں بہت سے ایسے فنکار تھے جن کے پاس اپنی زندگی کے آخر میں صحت کی دیکھ بھال کے لیے پیسے بھی نہیں تھے۔ اس وقت ٹیلنٹ کے قدر کرنے والے کہاں تھے؟
اداکار شان شاہد نے بھی جاوید اختر کو پاکستان میں داخلے کے لیے ویزا ملنے پر تحفظات کا اظہار کیا۔
شان شاہد نے ٹویٹر پر لکھا کہ ” ان کو گجرات میں مسلمانوں کا تو پتا ہے لیکن خاموش ہے۔۔۔ اور پاکستان میں ممبئی ملزموں کو ڈھونڈ رہا ہے۔اس کو ویزہ کس نے دیا”۔
Inko gujrat main musalmanoon kai qatil ka tu pata hai lakin yeh khamosh Hain..or ab Yeh sahab Pakistan main 26/11 kai mulzimoon ko dhoond rahay Hain ..#faizmela isko visa kis nai dia? @OfficialDGISPR @Shahidmasooddr @MirMAKOfficial pic.twitter.com/ekmSblS5wY
— Shaan Shahid (@mshaanshahid) February 21, 2023
اداکارہ ریشم نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں لکھا کہ
’سب سے پہلے اپنا وطن عزیز ہے، مجھے ہرگز علم نہ تھا کہ جاوید اختر صاحب نے فیض صاحب کے فیسٹیول سیشن میں میرے ملک کے بارے میں جو باتیں کیں ، میں ان کہے ہوئے الفاظ کی مذمت کرتی ہوں ، ہم روایات کی پاسداری کرتے ہوئے مہمان کو رب کی رحمت سمجھتے ہیں مگر پاکستان کو دل جاں سے عزیز رکھتے ہیں‘۔
جبکہ دوسری جانب بھارت میں شوبز سے جُڑی شخصیات جاوید اختر کی تعریف کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔
کنگنا رناوت نے سماجی رابطے کی ویب ٹویٹر پر وڈیو شیئر کی تھی جس میں جاوید اختر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جاوید اختر نے “گھر میں گھس کے مارا‘‘
Jab main Javed saab ki poetry sunti hoon toh lagta tha yeh kaise Maa Swarsati ji ki in pe itni kripa hai, lekin dekho kuch toh sachchai hoti hai insaan mein tabhi toh khudai hoti hai unke saath mein … Jai Hind @Javedakhtarjadu saab… 🇮🇳
Ghar mein ghuss ke maara .. ha ha 🇮🇳🇮🇳 https://t.co/1di4xtt6QF— Kangana Ranaut (Modi Ka Parivar) (@KanganaTeam) February 21, 2023
بھارتی میڈیا این ڈی ٹی وی کے ساتھ ایک نئے انٹرویو میں، جاوید اختر نے اب کہا ہے کہ 26/11 ممبئی دہشت گردانہ حملوں کے بارے میں ان کے بیان کو پاکستان میں “خوب پذیرائی” مل تھی۔