کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کلکٹریٹ نے کارروائی کے دوران دبئی سے آنے والے ایک مسافر کے سوٹ کیس سے غیر ملکی شراب کی 30 بوتلیں برآمد کر لیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کسٹمز ایئرپورٹ کلکٹریٹ کے انٹرنیشنل ارائیول لاؤنج پر تعینات عملے نے دبئی سے ایمیریٹس ایئر لائنز کی پرواز کے ذریعے کراچی اترنے والے ایک مسافر کو شک کی بنیاد پر روکا۔
مزید پڑھیں
مسافر محمد ثاقب گرین چینل استعمال کررہا تھا جسے شک کی بنیاد پر روک کر اس کے سامان کی اسکیننگ کی گئی تو اس کے سوٹ کیس میں شراب کی بوتلوں کی نشاندہی ہوئی۔
کسٹمز عملے نے مسافر کے سامان کو کسٹمز ایگزامینیشن کاؤنٹر منتقل کرکے اس کے سوٹ کیس سے غیر ملکی شراب کی 30 بوتلیں ضبط کر لیں۔ ضبط کی گئی شراب کی بوتلوں کی کل مالیت 8 لاکھ روپے ہے۔ مذکورہ مسافر کے خلاف کسٹمز ایکٹ کے تحت کارروائی کی جارہی ہے۔