فلسطین کی حمایت، ماہرہ خان کو قیمت چکانا پڑ گئی

جمعہ 20 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کو فلسطین کی حمایت مہنگی پڑگئی، فلسطینیوں کی حمایت کرنے پر اداکارہ کا آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام ’شیڈوبین‘ کردیا گیا۔

ماہرہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری شیئر کی جس میں طنزیہ انداز میں کہا گیا تھا کہ ’زبردست! میرا انسٹا شیڈوبین ہوگیا‘۔

اکاؤنٹ شیڈو بین ہونے کے باوجود ماہرہ خان فلسطین کی حمایت سے پیچھے نہ ہٹیں اور انہوں نے اپنی اسٹوری میں فلسطین کے جھنڈے والے کئی ایموجیز بنائے۔

شیڈوبین کیا ہے؟

 میٹا کی سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام جب کسی اکاؤنٹ کو شیڈوبین کرتی ہے تو مذکورہ اکاؤنٹ سرچ لسٹ میں نہیں آتا اور صارف کی جانب سے کی جانے والی پوسٹ اور انسٹاگرام کے فالوورز کی تعداد بھی فیڈز پر نظر نہیں آتی۔

شیڈوبین کے نتیجے میں شیئر کی جانے والی پوسٹ پر آنے والے ویوز بھی نظر نہیں آتے کیونکہ وہ پوسٹ صارفین تک پہنچ ہی نہیں پاتی۔

واضح رہے کہ انسٹاگرام فلسطین کی حمایت میں تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کرنے والے تمام صارفین کے اکاؤنٹس کو شیڈوبین کر رہا ہے۔ اور حمایت کرنے والے پیجز کو بھی بلاک کیا جا رہا ہے۔

 اداکارہ ماہرہ خان فلسطین کے حق اور غزہ کے معصوم بچوں سے اظہار یکجہتی کے لیے پوسٹ شیئر کرتی رہتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ان کا اکاؤنٹ بھی شیڈوبین کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے غزہ میں 2 روز قبل سب سے قدیم اسپتال پر بم باری کی جبکہ گزشتہ شب آرتھوڈوکس چرچ پر بھی بم برسائے جس کے نتیجے میں سینکڑوں کی تعداد میں فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔

 غزہ میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 3 ہزار 785 ہو گئی، جن میں کم از کم 1,524 بچے اور 1,444 خواتین شامل ہیں۔ مغربی کنارے میں 77 فلسطینی شہید ہوئے، 12 ہزار 500 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں، اس کے علاوہ غزہ میں 30 فیصد مکانات تباہ ہو چکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp